پیپسی کو دوائی کے طور پر بنایا گیا تھا ۔۔ جانیے سفید پیپسی کیوں بنائی گئی تھی اور کیا اب بھی ملتی ہے؟

زندگی میں ایسے کئی مواقع ملے ہیں جب انسان کچھ ایسا کر جاتا ہے جس کا اسے خود اندازہ نہیں ہوتا ہے۔ مشہور برانڈز جو آج مشہور ہو چکی ہیں وہ بھی کسی نا کسی موقع پر محنت کی سیڑھی پر چڑھ کر ہی آئے تھے۔
کے فوڈز کی اس خبر میں آپ کو مشہور کولڈ ڈرنک پیپسی کے بارے میں بتائیں گے۔

پیپسی کی شروعات ویسے تو ایک سیرپ کے طور پر ہوئی تھی، یعنی دنیا کی مشہور کولڈ ڈرنک کو ہاضمے کے لیے بنایا گیا تھا، اس سیرپ کے پینے سے ہاضمہ بہتر ہو سکتا تھا، یہی وہ موقف تھا جو اس وقت سامنے آیا تھا۔
پیپسی کی شروعات امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہری کیلب براڈہم کی جانب سے کی گئی تھی۔ چونکہ براڈہم ایک فارماسسٹ تھے اور دوائیاں بنایا کرتے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب براڈہم نے پہلی بار کوکا کولا کو چکھا تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نا میں بھی ایسی ہی سوفٹ ڈرنک بناؤں۔
1893 میں براڈہم نے براڈز ڈرنک کے نام سے ایک فارمولا تیار کیا تھا۔ یہ سیرپ دراصل ایک ہاضمہ کا سیرپ تھا جو لوگوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔ چونکہ اس ہاضمے کے مرض کو ڈائسپیپسیہ کہا جاتا تھا، تو یہی وجہ تھی کہ 28 اگست 1898 میں اس سیرپ کا نام پیپسی کولا رکھ دیا گیا تھا۔ اور 1903 میں باقاعدہ پیپسی کولا کے نام سے یہ کولڈ ڈرنک رجسٹرڈ ہو گئی۔

پہلی جنگ عظیم میں براڈہم کو دھچکا لگا کیونکہ اس وقت ساری چیزیں مہنگی ہوگئی تھیں، اور چینی کی خرید و فروخت نے براڈہم کو بجائے فائدہ پہنچانے کے نقصان پہنچانا شروع کر دیا تھا۔ اس طرح یہ کمپنی بینک کرپٹ ہو گئی۔
پھر سالوں بعد چارلس گُتھ نامی شخص نے پیپسی کا فارمولا 10 ہزار 500 ڈالرز میں خرید لیا۔ مشورت کے طور پر چارلس نے کوکا کولا کو پیپسی کمپنی خرینے کو کہا مگر کوکا کولا نے صاف انکار کر دیا۔ پھر چارلس نے دماغ لڑایا اور آئیڈیا کے مطابق اگر کوکا کولا جتنی قیمت میں 6 آنس کی بوتل دے رہی تھی، پیپسی نے اتنی ہی قیمت میں 12 آنس کی بوتل لے آیا، اس آئیڈیا نے کام دکھایا اور 1936 میں پیپسی نے 2 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
اس طرح پیپسی نے کئی دیگر برانڈز کو بھی خرید لیا جن میں ڈیو کولڈ ڈرنک بھی شامل ہے۔ آج پیپسی دنیا کے بہترین برانڈز میں 36 ویں نمبر پر آتی ہے۔

منفرد بات:

سفید پیپسی جو کہ دنیا کی واحد اور انوکھی پیپسی کولڈ ڈرنک تھی، 2008 میں یہ کولڈ ڈرنک جاپان میں متعارف کرائی گئی تھی۔ چونکہ اس وقت جاپان میں شدید برف باری جاری تھی، یہی وجہ تھی کہ پیپسی کا رنگ سفید رکھا گیا۔ اس پیپسی کا نام پیپسی اینڈ یوگرٹ فلیور تھا، اپنے نام ہی کی طرح اس پیپسی کا فلیور بھی پیپسی اور دہی جیسا ہی تھا۔ عام کولڈ ڈرنکس کے مقابلے میں یہ پیپسی زیادہ میٹھی بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ پیپسی زیادہ چل نہ سکی۔

Pepsi Ko Dawai Ke Tor Per Banaya Gaya Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pepsi Ko Dawai Ke Tor Per Banaya Gaya Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pepsi Ko Dawai Ke Tor Per Banaya Gaya Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2583 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیپسی کو دوائی کے طور پر بنایا گیا تھا ۔۔ جانیے سفید پیپسی کیوں بنائی گئی تھی اور کیا اب بھی ملتی ہے؟

پیپسی کو دوائی کے طور پر بنایا گیا تھا ۔۔ جانیے سفید پیپسی کیوں بنائی گئی تھی اور کیا اب بھی ملتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیپسی کو دوائی کے طور پر بنایا گیا تھا ۔۔ جانیے سفید پیپسی کیوں بنائی گئی تھی اور کیا اب بھی ملتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔