دہی بھلے بیچنے بی ایم ڈبلیو گاڑی پر آتا ہوں۔۔ اتنا امیر ہونے کے باوجود یہ شخص ٹھیلا لگانے پر کیوں مجبور ہے؟ عجیب و غریب کہانی

آپ نے محنت سے جڑے بہت سے مقولے سنے ہوں گے جیسے "محنت میں عظمت ہے" یا "محنت کبھی ضائع نہیں جاتی"۔ لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش کمار شرما نے ان محاوروں کو حقیقت میں بدل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

1989 سے دہلی کے نہرو پیلس میں دہی بھلے کا چھوٹا سا فوڈ اسٹال چلانے والے مکیش نے اپنی محنت سے خود کو کروڑ پتیوں کی فہرست میں شامل کروا لیا ہے۔ ان کے اسٹال کا نام "شرما چاٹ" ہے، اور ان کے دہی بھلوں کا ذائقہ اتنا لاجواب ہے کہ لوگ دور دور سے اسے کھانے آتے ہیں۔

مکیش کی کامیابی کا راز ان خاص مسالوں میں چھپا ہے جو وہ اپنے ہاتھوں سے تیار کرتے ہیں۔ انہی منفرد ذائقوں نے ان کے کاروبار کو چار چاند لگا دیے، یہاں تک کہ آج انہیں "کروڑ پتی چاٹ والا" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود مکیش نے دکان کھولنے کے بجائے ابھی بھی اپنے روایتی انداز میں سڑک کنارے اسٹال لگانا ہی پسند کیا ہے۔ روزانہ وہ اپنی بی ایم ڈبلیو میں اپنے سامان کے ساتھ آتے ہیں اور اسی چھوٹے اسٹال پر لوگوں کو دہی بھلے پیش کرتے ہیں۔

ماضی میں ان کے دہی بھلوں کی قیمت صرف 2 روپے تھی، جو اب 40 روپے تک پہنچ چکی ہے، لیکن ان کے گاہکوں کی محبت اور ان کے ذائقے کی مقبولیت میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ مکیش کی یہ داستان ثابت کرتی ہے کہ محنت اور لگن سے سب کچھ ممکن ہے۔

Dahi Bhalla Seller Arrives At Work On Bmw

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dahi Bhalla Seller Arrives At Work On Bmw and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Bhalla Seller Arrives At Work On Bmw to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   13796 Views   |   23 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دہی بھلے بیچنے بی ایم ڈبلیو گاڑی پر آتا ہوں۔۔ اتنا امیر ہونے کے باوجود یہ شخص ٹھیلا لگانے پر کیوں مجبور ہے؟ عجیب و غریب کہانی

دہی بھلے بیچنے بی ایم ڈبلیو گاڑی پر آتا ہوں۔۔ اتنا امیر ہونے کے باوجود یہ شخص ٹھیلا لگانے پر کیوں مجبور ہے؟ عجیب و غریب کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دہی بھلے بیچنے بی ایم ڈبلیو گاڑی پر آتا ہوں۔۔ اتنا امیر ہونے کے باوجود یہ شخص ٹھیلا لگانے پر کیوں مجبور ہے؟ عجیب و غریب کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔