معروف پاکستانی اینکر و کامیڈین سید شفاعت علی لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہیں وہیں اپنی فیملی کے ساتھ بھی بہت اچھا وقت بیتاتے ہیں۔ شفاعت علی اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی ہیں جو مشہور شخصیات کی بہترین نقل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف، عاطف اسلم کی نقل شامل ہے۔

شفاعت علی کی اہلیہ کا نام ربیکا فریال ہے جنہوں نے ایک پرانے پروگرام میں شرکت کی۔ شو کے دوران شفاعت علی کی شادی کی پرانی تصاویر اسکرین پر شیئر کی گئیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے دلچسپ حقیقی واقعات بھی شیئر کیے تھے اور خاص طور پر ان کی شادی والے جو واقعہ پیش آیا تھا وہ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔

مقبول کامیڈین سید شفاعت علی نے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی شادی سے چند دن قبل ایک حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کہ ولیمے کے دن میں نے جو کوٹ پہنا تھا اس کے نیچے ویسٹ پہنی تھی کیونکہ میری دو پسلیاں چٹخی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی بہت تکلیف دہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا اپنی شادی سے دس دن پہلے اکسیڈینٹ ہوا تھا اور شادی والے دن بھی شدید تکلیف سے دو چار تھا۔