پینسل دانتوں میں دبا کر ”سر درد“ کو بھگایا جا سکتا ہے، جانئے کیسے!

ہوسکتا ہے کہ آفس میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد جب شام کو آپ گھر واپس لوٹیں تو آپ کے سر میں درد ہو رہا ہو ۔ یہ بھی اکثر ہوتا ہے کہ خاتون خانہ کو ڈھیروں کام ہوتے ہیں اور ایسے میں ان کے سر میں اچانک درد شروع ہوجائے تو انہیں غصہ آتا ہے ، کیونکہ پھر اس درد کی وجہ سے ان کے کام رُک سکتے ہیں ، اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ اچانک سر میں درد شروع ہوا اور آپ فوراً دوائیں لینے کی بھاگ جاتے ہیں ، تو ایسا اب نہ کریں ، کیونکہ اب صرف ایک پینسل کو دانتوں کے درمیان دباکر آپ اپنے سر کے درد کو منٹوں میں دور کرسکتے ہیں ۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سر میں درد شروع ہوتو پھر ایک پینسل یا پین کو دانتوں کے درمیان میں دو منٹ کیلئے رکھ لیں ، اس دوران پینسل کو دانتوں سے چبانا نہیں ہے ۔

ایستھیٹک اسپیشلسٹ ڈاکٹر جین لیونارڈ کے مطابق سردرد کی اصل وجہ ذہنی دباؤ، تناؤ، فکرات اور ٹینشن وغیرہ ہوتی ہیں ۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے چہرے، گردن، جبڑے اور دماغ کے قریبی خلیات کھنچاؤ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ اس دوران اگر دانتوں کے درمیان میں پینسل دبا لی جائے تو خلیات کے کھنچاؤ کو کم کرکے سر درد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔

ڈاکٹر لیونارڈ کا کہنا ہے کہ پینسل دانتوں میں دبانے کی وجہ سے جبڑے کے خلیات کو آرام ملتا ہے اور ان کے درمیان کھنچاؤ کم ہو جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ہونے والے سردرد میں کمی آجا تی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس ورزش سے جہاں چیزوں کو چبانے والے خلیات کو آرام مل جاتا ہے وہیں خلیات میں ہونے والے کھنچاؤ کی وجہ سے Temporomandibular joint dysfunction کی کیفیت میں بھی آرام ملتا ہے ۔ یہ کیفیت جبڑوں اور سر کے درمیانی خلیات میں ہونے والے کھنچاؤ کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ لیکن جب اس کیفیت میں پینسل کو دانتوں میں منہ کھول کر دبا لیا جائے تو ان خلیات کے دوران موجود کھنچاؤ اور تناؤ کی کیفیت میں کمی آنے لگتی ہے اور سر کا درد کم ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔

اگر ان مسائل کے علاو ہ کسی اور وجہ سے سر میں درد ہے تو اس ورزش سے آرام نہیں آئے گا ، کیونکہ مسلز کے کھنچاؤ والی کیفیات کی صورت میں ہونے والے سردرد کو دور کرنے میں پینسل والا نسخہ کارآمد ہے لیکن کسی اور وجہ سے ہونے والے سردرد کی کیفیت میں شاید اس سے آرام نہ مل سکے ۔

Pencil Se Sir Dard Door Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pencil Se Sir Dard Door Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pencil Se Sir Dard Door Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shafiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2227 Views   |   28 Mar 2022
About the Author:

Shafiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shafiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

پینسل دانتوں میں دبا کر ”سر درد“ کو بھگایا جا سکتا ہے، جانئے کیسے!

پینسل دانتوں میں دبا کر ”سر درد“ کو بھگایا جا سکتا ہے، جانئے کیسے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پینسل دانتوں میں دبا کر ”سر درد“ کو بھگایا جا سکتا ہے، جانئے کیسے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔