Madiha Naqvi Calls Out Celebrities For Humaira Asghar Death Posts
یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک اداکارہ، ماڈل اور شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرہ، حمیرا اصغر، کئی ماہ تک اپنی رہائش گاہ میں مردہ پڑی رہیں... اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔
یہ صرف ایک موت نہیں تھی، یہ انڈسٹری کے چہرے سے نقاب ہٹنے کا آغاز تھا۔
سماء ٹی وی کی مشہور اینکر مدیحہ نقوی نے اس افسوسناک واقعے پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ ایک تلخ حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اُن کے مطابق حمیرا کی موت نے انڈسٹری کے اندر موجود "دوستی کے دکھاوے" کو بےنقاب کر دیا ہے۔
مدیحہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اچانک حمیرا کی "دوستی" کے دعوے شروع کر دیے۔ ہر کوئی کہہ رہا تھا، "ہم تو بہت قریبی دوست تھے!"… لیکن مدیحہ نے ایک اہم سوال اٹھایا۔ جب وہ زندہ تھیں، تب کہاں تھے یہ سب "دوست"؟
اُنہوں نے انڈسٹری کو ایک ایسے میدان سے تشبیہ دی جہاں رشتے صرف پوسٹس، تصاویر اور شہرت کے لیے ہوتے ہیں، سچے تعلقات کے لیے نہیں۔
لیکن! یہاں ایک نیا موڑ آیا۔ مدیحہ نقوی کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی۔ بہت سے صارفین نے اُن پر ہی وہی الزام لگایا جو وہ دوسروں پر لگا رہی تھیں۔
ایک صارف نے لکھا، کسی کی موت پر کافی پیتے ہوئے گفتگو کرنا کون سی ہمدردی ہے؟
ایک اور کا کہنا تھا، آپ بھی وہی کر رہی ہیں جو دوسروں کو برا بھلا کہہ رہی ہیں۔
ایک صارف نے ان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، بی بی اپنا حلیہ اور اسٹائل دیکھیں، آپ خود کس طرح بات کر رہی ہیں؟
سوال اب یہ نہیں کہ حمیرا کی موت پر کس نے کیا کہا، سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی ایک دوسرے کا درد محسوس کرتے ہیں؟ یا صرف سوشل میڈیا کی پوسٹ کے لیے دکھاوا کرتے ہیں؟
یہ واقعہ صرف ایک اداکارہ کی خاموش موت نہیں، بلکہ ہماری بے حسی کا شور ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Madiha Naqvi Calls Out Celebrities For Humaira Asghar Death Posts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Madiha Naqvi Calls Out Celebrities For Humaira Asghar Death Posts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.