شادی پرانی ہوگئی مگر ششکے ختم نہیں ہو رہے۔۔ معاذ صفدر کا بیوی کے لیئے لاکھوں کا گلدستہ! ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید

Maaz Safder Gifted A Huge Bouquet To His Wife

پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں— اور اس بار وجہ ہے ان کا اہلیہ کے لیئے تحفہ؟

اپنی اہلیہ صبا معاذ کی سالگرہ پر معاذ نے جو تحفہ دیا، اُس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے 3 سے 4 لاکھ روپے کا دیو ہیکل پھولوں کا گلدستہ ایک بڑے ٹرک کے ذریعے پہنچایا، جسے دیکھ کر صبا حیران بھی ہوئیں اور خوش بھی۔ ویڈیو میں معاذ اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیتے نظر آتے ہیں، چہرے پر فخر نمایاں ہے، مگر آن لائن دنیا میں کہانی کچھ اور ہے۔

جہاں کچھ صارفین نے اسے "محبت کا خوبصورت اظہار" قرار دیا، وہیں بڑی تعداد میں لوگ اسے محض دکھاوا اور فضول خرچی کہتے نہیں تھک رہے۔

ایک صارف نے لکھا، "یہ گلدستہ بیوی کے لیے نہیں، انسٹاگرام کے لیے ہے۔"

کسی نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیا، "اتنے پیسے غزہ بھی بھیج دیتے تو بہتر تھا۔"

جبکہ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا، "یہ پھول نہیں، نوجوانوں کو دھوکہ دینے والا خواب ہے۔"

بہت سے لوگ اس بات پر بھی نالاں دکھائی دیے کہ مشہور شخصیات کا اس طرح کا "اوور دا ٹاپ" رومانس ایک غیر حقیقی معیار قائم کرتا ہے، خاص طور پر اُن نوجوانوں میں جو انہیں فالو کرتے ہیں۔

سوال یہ ہے، کیا تحفے میں خلوص اہم ہے یا اُس کی قیمت؟ اور کیا سوشل میڈیا پر سب کچھ دکھانا واقعی ضروری ہے؟

محبت کا اظہار خوبصورت ہے، لیکن جب یہ اظہار لاکھوں کے پھولوں میں لپٹ جائے تو سادگی کہیں پیچھے رہ جاتی ہے۔

Maaz Safder Gifted A Huge Bouquet To His Wife

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maaz Safder Gifted A Huge Bouquet To His Wife and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maaz Safder Gifted A Huge Bouquet To His Wife to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2688 Views   |   18 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 June 2025)

شادی پرانی ہوگئی مگر ششکے ختم نہیں ہو رہے۔۔ معاذ صفدر کا بیوی کے لیئے لاکھوں کا گلدستہ! ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید

شادی پرانی ہوگئی مگر ششکے ختم نہیں ہو رہے۔۔ معاذ صفدر کا بیوی کے لیئے لاکھوں کا گلدستہ! ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی پرانی ہوگئی مگر ششکے ختم نہیں ہو رہے۔۔ معاذ صفدر کا بیوی کے لیئے لاکھوں کا گلدستہ! ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔