میں ہلدی کے ساتھ یہ چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں۔۔ دیپیکا کی سنہری رنگت کا راز کون سا گھریلو ماسک ہے جس سے آپ بھی اپنا چہرہ جگمگا سکتی ہیں؟

اداکارائیں اپنی جلد کو بے داغ اور خوبصورت رکھنے کے لئے کئی جتن کرتی ہیں۔ لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا حسن اور خوبصورت بے داغ جلد قدرتی ہوتی ہے۔ ایسی ہی بالی وڈ کی مشہور ایکٹریس دیپیکا بھی ہیں جو اپنے تیکھے نین نقش اور سانولی لیکن صاف جلد کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں دیپیکا نے اپنے حسن کا راز بتایا ہے جو اپنے قارئین کے لئے ہم بھی شئیر کررہے ہیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ

ایک انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ دیپیکا اپنے حسن کی دیکھ بھال کے لئے کون سا گھریلو ماسک استعمال کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا وہ صدیوں سے استعمال ہونے والا ماسک بنا کر چہرے پر لگاتی ہیں۔ اس ماسک کو بنانے کے لئے ٢ چمچ بیسن اور آدھا چچ ہلدی اور آدھی پیالی بالائی لے کر مکس کر لیں اور چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اور بعد میں چہرہ دھو لیں۔

یہ ماسک کیا کرتا ہے؟

اس ماسک سے جلد کو نمی ملتی ہے۔ ہلدی چونکہ اینٹی فنگل ہے اس لئے یہ اسکن انفیکشن دور کرنے اور جراثیم کا خاتمہ کرنے کا کام کرتی ہے جس سے دانے نہیں ہوتے اس کے علاوہ بیسن جلد سے چکنائی جذب کرتا ہے۔ بالائی رنگت نکھارتی ہے اور دھوپ سے سیاہ ہوتی جلد کو نئی تازگی عطا کرتی ہے۔

Depeeka Ki Khubsoorti Ka Raaz

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Depeeka Ki Khubsoorti Ka Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Depeeka Ki Khubsoorti Ka Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4611 Views   |   26 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں ہلدی کے ساتھ یہ چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں۔۔ دیپیکا کی سنہری رنگت کا راز کون سا گھریلو ماسک ہے جس سے آپ بھی اپنا چہرہ جگمگا سکتی ہیں؟

میں ہلدی کے ساتھ یہ چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں۔۔ دیپیکا کی سنہری رنگت کا راز کون سا گھریلو ماسک ہے جس سے آپ بھی اپنا چہرہ جگمگا سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں ہلدی کے ساتھ یہ چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہوں۔۔ دیپیکا کی سنہری رنگت کا راز کون سا گھریلو ماسک ہے جس سے آپ بھی اپنا چہرہ جگمگا سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔