In Chezo Ko Baghair Dhoye Kabhi Na Khayen

Must Wash Foods Before Cooking, Serving or Eating

کھانے کی وہ اشیاء جنہیں بغیر دھوئے ہرگز نہ کھائیں
عام طور پر گھروں میں کھانے کی اشیاء کو دھوکر کھایا جاتا ہے جو کہ اچھی عادت ہے لیکن بعض اشیا ایسی ہیں جنہیں دھونے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

چمکدار چھلکے والے پھل اور سبزیاں:
پھولوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے کو دیکھ کر یہ نہ سمجھیں کہ انہیں بغیر دھوئے کھایا جاسکتا ہے۔ مثلاً سیب، تربوز، آم،مالٹا،ٹماٹر،لیموں وغیرہ وغیرہ۔ ان اشیا کو کھانے سے پہلے لازماً پانی سے دھوئیں مگر اس کے لیے صابن اور کیمکلز نما مادوں کا استعمال قطعی نہ کریں۔

ناقابل استعمال چھلکے والے پھل اور سبزیاں:
بعض پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے ناقابل استعمال ہوتے ہیں، مثلاً تربوز،کیلا،پپیتا،آم،چیری،پیاز،بینگن، آلو،وغیرہ۔ ایسے پھل اور سبزیوں کوچھلکےاتار کر کھایا جاتا ہے اس لیے دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر چھلکے اتارنے سے قبل ان پھلوں اور سبزیوں کو پانی سے دھویا جائے تو کئی جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔

خشک میوہ جات:
عمومی طور پر خشک میوہ جات خصوصاً بادام کو بغیردھوئے چھلکے سمیت کھایا جاتا ہےلیکن اب ہوشیار رہیں اور ایسا دوبارہ کرنے سے گریزکریں کیونکہ ان میوہ جات کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران اور فروخت کی جگہ پر ممکنہ طور پر جراثیم ہوتے ہیں لہذا میوہ جات کو دھو کرکھانے سے پیراسائیٹ(ایسےجاندار جو دوسروں سے خوراک حاصل کریں)سے محفوظ رہتے ہیں۔

ڈبہ بند اشیا :
کیا ٹن پیک غذائیں مکمل طور پر چراثیم سے محفوظ ہیں؟ یہ ہم سوچتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ ٹن کے ساتھ چراثیم چپکے ہوتے ہیں اس لیے کھولنے سے قبل ٹن کو لازماً پانی سے دھولیں۔

Usually we wash all foods before either cooking or eating which is a good habit. However there are some foods that you must wash before eating or serving to your family.

why should we wash fruits and vegetables before eating?
Because they carry germs which can lead to severe health issues.

It is crucial to wash fruits, vegetables and even dry fruits before eating. Otherwise, germs sitting on them may cause certain types of diseases and health problems.

Must Wash Foods Before Eating

Wash Food Before Eating

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wash Food Before Eating and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wash Food Before Eating to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4176 Views   |   17 Nov 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

In Chezo Ko Baghair Dhoye Kabhi Na Khayen

In Chezo Ko Baghair Dhoye Kabhi Na Khayen ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ In Chezo Ko Baghair Dhoye Kabhi Na Khayen سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔