بالوں کو بڑھانے کے لئے دو چمچ السی کے بیجوں سے جیل بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیں

آج کل سب کو بال جھڑنے کی شکایت زیادہ ہو رہی ہے کیونکہ خُشکی اور ماحولیاتی اثرات کی وجہ بھی بالوں کی جڑیں کمزور ہونے لگتی ہیں اور یہ جلد ٹوٹ جاتے ہیں مگر اس سردی آپ کو یہ شکایت زیادہ نہیں ہوگی کیونکہ کے-فوڈز آپ کو السی کے بیجوں سے ایسی ٹپ بتانے جا رہا ہے جو آپ کے بالوں میں نئی جان ڈالنے میں بہت مدد دے گی۔

فائدہ:

٭ السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، تانبہ، میگنیشیم، فاسفورس، تھائیمن، سیلینیم، کاپر اور خصوصاً وٹامن ای پائے جاتے ہیں جو آپ کے بالوں کو بہت زیادہ خوبصورت بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

ٹپ:

٭ دو چمچ السی کے بیجوں کو توے پر 5 منٹ کے لئے اچھی طرح بھون لیں اور دو چمچ پانی ڈال کر بلینڈر میں پیس لیں۔
٭ اس کے بعد تین چمچ ایلوویرا کا جیل اور دو چمچ سرسوں کے تیل کو مکس کرلیں۔
٭ پھر ایک پین میں یہ تمام چیزیں ڈالیں اور پندرہ منٹ کے لئے پکا لیں۔
٭ اب اس کو نیم ٹھنڈا کریں اور ایک ہلکے کپڑے میں چھان لیں۔
٭ اس میں سے جتنا بھی تیل نکلے اس کو ایک بوتل میں جمع کرکے فریج میں رکھ لیں۔
٭ بچ جانے والے پیسٹ کو ایک انڈے میں مکس کریں اور بالوں میں لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ پھر بالوں کو اچھی طرح دھو کر بوتل میں جمع شدہ جیل کا سپرے کریں۔
٭ اس کے بعد اگر آپ کو بالوں میں سے مہک آئے یا چپچپے محسوس ہوں تو ان کو ایک مرتبہ پھر دھو لیں۔
اس ٹپ کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور السی کے جیل سے بالوں کو مضبوط بنائیں۔

Balon Ko Barhane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Barhane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Barhane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   12716 Views   |   21 Dec 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بالوں کو بڑھانے کے لئے دو چمچ السی کے بیجوں سے جیل بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیں

بالوں کو بڑھانے کے لئے دو چمچ السی کے بیجوں سے جیل بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کو بڑھانے کے لئے دو چمچ السی کے بیجوں سے جیل بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔