بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ۔۔۔

آج کل کے بچوں کو صحت مند غذائیں کھلانا انتہائی مشکل ہے، مائیں اسی بات سے ہر وقت پریشان نظر آتی ہیں کہ بچے صحت مند خوراک نہیں کھاتے اس لیے ان کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے اور وہ جلدی جلدی بیمار ہونے لگتے ہیں۔
بچوں کو شروع سے ہی ایسی غذائیں کھلانی چاہیئں جن سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوں، یعنی وہ غذائیں جو کہ کیلشیم سے بھرپور ہوں۔ آج ہم آپ کو بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے 5 غذاؤں کے استعمال کے بارے میں بتانے والے ہیں کیونکہ یہ آپ کے بچے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سفید چنے

ماؤں کو چاہیئے کہ جب ان کے بچے 8 سے 10 ماہ کے ہوجائیں تو انہیں سفید چنے کھلانا شروع کریں، سفید چنے بچوں کے لیے مکمل غذا ہے کیونکہ یہ کیلشیم، پروٹین اور فائبر سے مالامال ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ چنے نہ کھائے تو آپ اسے سوپ میں چنے گرائینڈ کر کے دے سکتی ہیں۔ اس میں دودھ کے ایک گلاس سے زیادہ کیلشیم ہوتا ہے۔ چنوں کے ایک کپ میں تقریباً 315 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے۔

پالک

سبزیوں میں پالک اور تمام ہرے پتوں والی سبزیاں کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو پالک کا سوپ لازمی پلائیں، پالک کے 2 کپ پتوں میں 394 ملی گرام تک کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ دودھ کے ایک گلاس سے بہتر ہے۔ اپنے بچوں کو پالک لازمی کھلائیں تاکہ ان کی ہڈیاں شروع سے ہی مضبوط ہوں۔

بادام

بادام دماغ اور آنکھوں کے لیے مفید تو ہیں ہی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈرائی فروٹ میں کیلشیم کا خزانہ چھپا ہوا ہے؟ جی ہاں! بادام بچوں کے لیے ایک مکمل غذا ہے، آپ انہیں یہ کھلانے کی لازمی عادت ڈالیں۔ اس میں ناصرف کیلشیم بلکہ فائبر اور وٹامن ای کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

خشک انجیر

خشک انجیر بھی اپنے بچوں کی خوارک میں لازمی شامل کریں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ ہیں، اس کے علاوہ اس میں کیلشیم کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ انجیر کا ڈیڑھ کپ آپ کو 320 ملی گرام کیلشیم دیتا ہے۔ یہ بچوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

تخم بلنگا

تخم بلنگا ایک بہت عام غذا ہے، یہ گرمی کو مارتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ بچوں کو یہ لازمی دیں، اسے پانی یا کسی جوس میں ملائیں اور بچوں کو پلا دیں۔ اس سے ان کا معدہ صحت مند رہے گا جبکہ ان میں کیلشیم کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔ 100 گرام تخم بلنگا (آدھا کپ) میں 631 ملی گرام کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ بچوں کے لیے بہت اچھا ہے۔ ٣ کھانے کے چمچ تخم بلنگا میں دودھ کے 1 کپ سے زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے۔

Bachon Ki Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ki Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ki Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4554 Views   |   27 May 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ۔۔۔

بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔