تیزابیت اور سینے میں شدید جلن ہے؟ ۔۔ جانیں ماہرین کی بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو کرے سینے کی جلن کا مکمل خاتمہ

ہم کھانے میں اکثر ایسی چیزیں استعمال کر لیتے ہیں جو کھانے کے بعد صحیح طرح ہضم نہیں ہوتیں اور پھر سینے میں جلن اور تیزابیت کا باعث بنتی ہیں، ایسے میں کس طرح سے اس پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے؟
آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا ماہرین کے بتائے ہوئے چند ایسے طریقے جن کو آزما کر آپ سینے کی جلن سے مکمل نجات پا سکتی ہیں، وہ بھی بہت آسانی سے۔
پہلے یہ جان لیں کہ کن احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے آپ سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچ سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

• سب سے پہلے تو اگر آپ سگریٹ یا تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اسے فوری چھوڑ دیں، کیونکہ یہ ہمارے جسم میں کئی بڑی بیماریوں کی اہم وجہ ہے۔
• سوڈا ڈرنک، کافی اور چائے کم سے کم استعمال کریں، ان چیزوں کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد زیادہ سینے کی جلن اور تیزابیت کا شکار ہوتے ہیں۔
• چکنائی والے اور مرچوں والے کھانوں سے گریز کریں، کم تیل میں بنا کھانا کھائیں۔
• وزن متوازن رکھیں۔
• روزانہ کھانا کھانے کے بعد کم سے کم آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں۔

تیزابیت دور کرنے کے آزمودہ طریقے

• اجوائن کا پانی

ایک چائے کا چمچ اجوائن کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھیں صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں، بہت جلدی جلن اور تیزابیت کا خاتمہ ہوگا۔

• سونف والی چائے

آپ اگر چائے لازمی پیتے ہیں تو اس میں پتی کے ساتھ ساتھ سونف بھی ڈال کر استعمال کریں یا پھر آپ اجوائن کے پانی کے ساتھ ساتھ سونف رات میں بھگو کر اس کا پانی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• ٹھنڈا دودھ

دودھ ٹھنڈا کر کے پینے سے بھی سینے کی جلن فوری دور ہوتی ہے، آپ چاہیں تو اسے مزید جلدی ختم کرنے کے لئے آدھا گلاس ٹھنڈے دودھ میں آدھا گلاس ٹھنڈا پانی ملا کر بھی پی سکتے ہیں اس سے فوری معدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

• دہی کا استعمال

دہی ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے اگر دہی کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوگا، تیزابیت نہیں ہوگی، سینے کی جلن دور ہوگی۔

• شہد کا استعمال

کئی ماہرین کی یہ رائے ہے کہ اگر نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد گھول کر پی لیا جائے تو اس سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے اور سینے کی جلن ختم ہوتی ہے۔

Maday Ki Tezabiyat Door Karne Ki Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiyat Door Karne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiyat Door Karne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7237 Views   |   29 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

تیزابیت اور سینے میں شدید جلن ہے؟ ۔۔ جانیں ماہرین کی بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو کرے سینے کی جلن کا مکمل خاتمہ

تیزابیت اور سینے میں شدید جلن ہے؟ ۔۔ جانیں ماہرین کی بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو کرے سینے کی جلن کا مکمل خاتمہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیزابیت اور سینے میں شدید جلن ہے؟ ۔۔ جانیں ماہرین کی بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو کرے سینے کی جلن کا مکمل خاتمہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔