10 Cancer Symptoms Men Shouldn't Ignore

مردوں میں کینسر کی ابتدائی علاما ت

مردوں میں کینسر کی ابتدائی بنیادی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔اگر کو ئی بھی زخم جو جلد نہ بھرے۔ مثال کے طور پر ( تمباکو،چھالیہ اور سگریٹ نوشی کے باعث )اکثر مردوں کے منہ میں زخم ہوجاتا ہے اگر ز خم دیر تک رہے اور جلدنہ بھرے تو یہ کینسر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے ۔
۲۔کھانا نگلنے میں مشکل ہونا ۔
۳۔بنا کسی ظاہری وجہ کے وزن میں کمی ہونا توجہ طلب مسئلہ ہے ،فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے تاکہ ضروری ٹیسٹ کروا کے مرض کی تشخیص ممکن ہوسکے ۔
۴۔ بھوک کم لگنا یا جی متلانا بھی کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔
۵۔قبض یا دست ایک عام مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن بار بار پیٹ خراب ہونا ،پیٹ میں مستقل درد رہنا اندرونی خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
۶۔ عام طور پر مرد باہر کے کھانے اور تلے ہوئے کھانے پسند کرتے ہیں جس سے زہریلے مادے پیٹ میں جاتے رہتے ہیں جو جگرکو متاثر کرتے ہیں ۔ عام طور پر کینسر کی ابتدائی علامات میں پیٹ کے اوپری حصے میں دردہونا شامل ہے ۔
۷۔عام تصور پایا جاتا ہے کہ صرف خواتین کو ہی چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے ۔یہ تصور قطعی درست نہیں ۔ ۶۰ سال کے مردوں میں چھاتی کا سرطان ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لہذا اگر مرد وں کوچھاتی میں گانٹھ محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔
۸۔ پیشاب میں خون کا آنا یا اس میں کوئی دشواری یا تکلیف ہونا کینسر کی علامت ہو سکتا ہے ۔
۹۔ تکان کینسر کی عام علامت ہے ۔قوت مدافعت کا کم ہونا ،محنت ومشقت کرنے میں چکر آنا،سانس پھلولنایا غشی آجانا کینسرکی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے ۔
۱۰۔ موسمی وائرل انفیکشن کے باعث سینے میں بلغم پیدا ہواتا ہے جس کے نتیجے میں چھینکیں آتی ہیں ،ناک بہتی ہے یا بخار ہوتا ہے لیکن اگر مسلسل بلغم بنتا رہے اور بخار ،چھینک اور ناک بہنے کا مسئلہ نہ ہو اور ساتھ بلغم کا رنگ سرخ ہو تو یہ کینسر کی علامت ہو سکتی ہے ۔
۱۱۔اگرچہ کینسر کی تشخیص عام طور پر جب ہی ہو پاتی ہے جب وہ جسم کے دیگر حصوں کو متاثر کرتا ہے لیکن کینسر میں ریڑھ کی ہڈی اور کولھے کی ہڈی متاثر ہوتی ہے جس سے کینسرکی تشخیص کی جا سکتی ہے ۔

احتیاط اور علاج
کینسر کا علاج کرنے سے پہلے اس سے خوفزدہ ہونا چھوڑنا ہوگا۔اس بیماری کو دوا کے ساتھ روزمرہ کے معاملات میں تبدیلی کر کے دور کیا جا سکتا ہے ۔ چند چیزوں کے استعمال اور پرہیز سے اس بیماری سے جیتا جا سکتا ہے۔
غذا میں پایا جانے والا کیمیکل بیٹا کروٹین کینسر کاخاتمہ کرتا ہے ۔بیٹا کیروٹین دال ،گاجر ، گوبھی اور وٹامن سی والے پھلوں میں پایا جاتا ہے ۔
کینسر کے علاج میں گاجر کا رس لگاتار پینے سے جسم کے خراب اور زہریلے عناصر باہر نکل جاتے ہیں ،نہار منہ گاجر کا رس پینے سے کینسر کے جراثیم کمزور ہو جاتے ہیں ۔
لہسن کے استعمال سے پیٹ کا کینسر نہیں ہوتا ۔ لہسن کو پانی میں حل کر کے کچھ ہفتے پینے سے کینسر ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ کھانا کھانے کے بعد لہسن لینے سے پیٹ صاف رہتا ہے ۔
دہی کئی قسم کے کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے ۔دہی کا استعمال صحت کے لئے بہت مفید ہے ۔ اگرچہ دہی دودھ سے بنتا ہے لیکن دودھ دہی کی صورت میں تبدیل ہوکر اپنی خوبیوں میں اضافہ کر لیتا ہے ۔

One in two men will develop cancer in their lifetimes (versus one in three women), yet we hear a lot more about cancer symptoms in women. With most cancers, the earlier they are diagnosed the better the survival. And it's not just survival. The early a cancer is diagnosed, the fewer treatments, and resultant side effects, you might expect. Unintentional weight loss, cough, hair loss, upset bowel, blood lumps are some of the 10 cancer symptoms men should not ignore.

10 Cancer Symptoms Men Shouldn T Ignore

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 10 Cancer Symptoms Men Shouldn T Ignore and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 10 Cancer Symptoms Men Shouldn T Ignore to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqb Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3375 Views   |   04 Mar 2019
About the Author:

Aqb Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqb Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

10 Cancer Symptoms Men Shouldn't Ignore

10 Cancer Symptoms Men Shouldn't Ignore ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 Cancer Symptoms Men Shouldn't Ignore سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔