صرف 1 منٹ میں گھر بیٹھے مزیدار کیک کیسے بنائیں؟ جانیں بغیر اوون کے کیک بنانے کا آسان طریقہ

اکثر خواتین کو کیک بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن اوون نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا یہ شوق پورا نہیں کر پاتیں. آج ہم آپ کے لیے ایسا طریقہ لے کر آئے ہیں جن سے آپ بغیر اوون کے صرف ایک منٹ میں ہی مزیدار کیک بنا سکتی ہیں.

اس لذیذ کیک کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی اسٹیل کی پتیلی یا پھر پیالا لیں اور اس میں گھی لگا کر بٹر پیپر رکھ دیں، پھر دوبارہ گھی لگائیں. اب دو عدد انڈوں میں آدھا کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر ہینڈ بیٹر سے اچھی طرح پھینٹیں. اسکے بعد ¼ کپ تیل، ½ کپ دودھ اور 1 چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے ملا لیں. پھر ایک کپ سے تھوڑا کم میدہ، 3 چمچ کوکو پاؤڈر اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا لیکر ان تینوں چیزوں کو چھان کر مکسچر میں ڈال دیں، اور اچھی طرح پھینٹ لیں تا کہ اس میں کوئی گٹھلی نہ رہ جائے.

اب اس آمیزے کو اُس اسٹیل کے پیالے میں ڈال دیں جس میں بٹر پیپر لگا کر رکھا تھا

ایک بڑے پتیلے کو چولہے پر تھوڑا گرم کرلیں، پھر اس میں بیکنگ ٹرے/ اسٹینڈ رکھ کر اس میں آمیزے والا پیالا رکھ دیں. چولہے کو بلکل دھیمی آنچ پر کر کے، پتیلی کو 50 منٹ کیلئے ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں

اب ایک لکڑی کی اسٹک یا تیلی ڈال کر چیک کریں، اگر وہ خشک باہر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک اچھی طرح بیک ہوچکا ہے.

چولہا بند کر کے پیالے کو نکال لیں اور چھری یا اسپیچولا کی مدد سے کناروں سے کاٹ کر کیک کو علیحدہ کرلیں.

اب اسے اپنی مرضی سے نٹیلا یا پھر پسندیدہ کریم سے گارنش کریں یا ایسے ہی چائے کے ساتھ پیش کریں.

Sirf Aik Minute Main Cake Bananay Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Sirf Aik Minute Main Cake Bananay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sirf Aik Minute Main Cake Bananay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2139 Views   |   29 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 January 2025)

صرف 1 منٹ میں گھر بیٹھے مزیدار کیک کیسے بنائیں؟ جانیں بغیر اوون کے کیک بنانے کا آسان طریقہ

صرف 1 منٹ میں گھر بیٹھے مزیدار کیک کیسے بنائیں؟ جانیں بغیر اوون کے کیک بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 1 منٹ میں گھر بیٹھے مزیدار کیک کیسے بنائیں؟ جانیں بغیر اوون کے کیک بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔