پان برصغیر پاک و ہند میں قدیم زمانے سے استعمال ہو رہے ہیں، یہ کھانے کے علاوہ دواؤں کے طور پر بھی کام آتے تھے۔ لوگ اس کو زیادہ تر کتھے، چونے، چھالیہ یا تمباکو کے ساتھ لپیٹ کر کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی اضافی شے کے بغیر پان کے پتوں کا استعمال کتنے طبی فوائد رکھتا ہے؟
پان کے پتے:
متعدد تحقیقات کے مطابق ایک پان کے 100 گرام پتوں میں 1.3 مائیکروگرام آئیوڈین، 4.6 مائیکروگرام پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی ون، اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں یہ کس طرح اور کن بیماریوں میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
پان کے پتوں کے طبی فوائد:
۔ تحقیق کے مطابق، نظامِ ہاضمہ کو بہتربنانے اور قبض کشا کے اہم خواص پان میں موجود ہیں۔آیوروید بڑے پیمانے پر قبض سے نجات کے لیے پان کے پتے کھانے کی سفارش کرتا ہے۔ پان کے پتوں کو کچل کر رات بھر پانی میں ڈال دیں۔ آنتوں کی حرکت کو کم کرنے کے لیے صبح خالی پیٹ پانی پی لیں۔
۔ پان کا پتا کھانسی اور نزلہ زکام سے متعلق مسائل کے علاج میں بڑے پیمانے پر مدد کرتا ہے۔ یہ سینے، پھیپھڑوں کی بندش اور دمہ کے مریضوں کے لیے بہترین علاج ہے۔ پتے پر سرسوں کا تیل لگائیں، اسے گرم کریں اور پھر سینے پر رکھیں اس سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے۔ یا آپ چند پتے پانی میں ابال کر دو کپ پانی میں الائچی، لونگ اور دار چینی بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کو 1 کپ تک کم کر کے دن میں دو سے تین بار پیئیں تاکہ سینا جمنا اور سانس کے مسائل سے بہترین نجات حاصل ہو سکے۔
۔ پان کا پتا دل کے مسائل اور ذیابیطس کو روک سکتا ہے۔ اگر ذیابیطس کے مریض صبح نہار منہ صرف پان کا پتہ کھائیں تو اس سے شوگر قابو میں کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
۔ پان کے پتے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ بالخصوص ایسے اینٹی آکسیڈنٹس جو معدے میں تیزابیت کم کرتے ہیں۔
۔ پان کے پتے کو دیر تک چبانے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے اور یوں ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پان میں فینولک مرکبات ہوتے ہیں جو بدن میں جاکر مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pan Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pan Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.