Sania Saeed Give Reply To Saima Qureshi Anti Women Statement
شوبز انڈسٹری ایک بار پھر بحث کے بھنور میں — اس بار وجہ بنی ہیں اداکارہ صائمہ قریشی اور اُن کا متنازع جملہ۔
"عورت کی کمائی میں کوئی برکت نہیں"
یہ بیان سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ تنقید بھی ہوئی، حمایت بھی، مگر صائمہ قریشی اپنی بات پر ڈٹی رہیں۔
اب اس معاملے پر بول پڑیں سینئر اور سنجیدہ فنکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے صائمہ کے مؤقف سے اختلاف ظاہر کیا مگر احترام کے ساتھ۔
ثانیہ سعید نے ایک انٹرویو میں کہا، میں صائمہ کو جانتی ہوں، وہ اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتی ہیں، لیکن میں اُن کی بات سے متفق نہیں۔ عورت کی کمائی میں بھی برکت ہوتی ہے۔
انہوں نے صائمہ کی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، صائمہ ایک مضبوط خاتون ہیں۔ انہوں نے اکیلے تین بیٹوں کی پرورش کی، بہترین انداز میں پالا۔ وہ خود کماتی ہیں، اپنی مرضی سے علاج کراتی ہیں، اپنی آزادی کی قیمت بھی جانتی ہیں — ان کے لیے نعمت کا مطلب شاید مختلف ہو۔
ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ، بعض اوقات مرد ہزاروں کماتے ہیں مگر کچھ بچتا نہیں، جبکہ خواتین کی کمائی سے گھر کا سکون اور استحکام قائم رہتا ہے۔
بات صرف کمائی تک محدود نہیں رہی۔ ثانیہ نے اپنے اُس متنازع جملے کی بھی وضاحت دی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ، جب تک لوگ والدین بننے کے معنی نہیں سمجھتے، تب تک بچوں کی پیدائش نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، بچوں کو لانا آسان ہے، مگر اُن کی ذمہ داری اٹھانا مشکل۔ ہمیں پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ ایک بچے کو کس طرح محبت، توجہ اور محفوظ ماحول دینا ہے۔ اکثر ہم ایسا ماحول دیتے ہیں جو ان کے لیے خوشی کے بجائے دباؤ بن جاتا ہے۔
مختصر یہ کہ ثانیہ سعید نے ثابت کیا کہ اختلافِ رائے شائستگی سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Saeed Give Reply To Saima Qureshi Anti Women Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Saeed Give Reply To Saima Qureshi Anti Women Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.