رنگ گورا کرنے والی جادوئی ڈرنک

گوری، نکھری اور خوبصورت جِلد ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے، لیکن اسے حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، اس کے لئے ہمیں بہت سی بُری عادتوں کو چھوڑ کر نئی طرزِ زندگی اپنانی پڑتی ہے۔
جیسے اگر ہم چکنائی کا کم استعمال کریں اور اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں اور چند خاص نسخے آزما کر اپنی جلد، صحت اور جسم کا خیال رکھیں۔
آج ہم آپ کو آپ کی جلد کی صحت سے جڑے ایک ایسے خاص نسخے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ حاصل کر سکیں گے بے داغ نکھرا چہرہ۔

پودینے اور لیموں کا جوس

پودینہ اور لیموں دونوں ہی بے شمار فوائد کے حامل ہیں، جہاں پودینہ آپ کی جلد کو نکھارتا ہے خون کو صاف کرتا ہے وہیں لیموں وزن کم کرنے اور جلد کو چمکانے کے لئے کارآمد ہے۔
اگر آپ لیموں اور پودینے کے جوس کا استعمال کریں تو رنگت صاف ہوگی یہ ڈیٹوکس واٹر کے طور پر کام کرے گا اس سے جلد کے کئی امراض دور ہو سکیں گے، داغ دھبے دور ہوں گے، چہرے پر قدرتی نکھار آئے گا اور وزن میں بھی کمی آئے گی، ساتھ ہی اس کے استعمال سے میٹابولزم بہتر ہوگا تو آئیے پودینے اور لیموں کا جوس بنانے کا طریقہ اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی جان لیتے ہیں، تاکہ آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں۔

اجزاء

ایک کپ تازہ پودینے کے پتے
ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس
ایک گلاس پانی

ترکیب

پودینے کے پتے بلینڈر میں ڈالیں اب اس میں ایک گلاس ٹھنڈا پانی اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اگر یہ گاڑھا لگے تو اس میں مزید پانی شامل کر کے بلینڈ کریں، پھر اسے گلاس میں نکال لیں، اس جوس کو دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں آپ بھی اس کے فوائد اور نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4793 Views   |   09 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رنگ گورا کرنے والی جادوئی ڈرنک and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رنگ گورا کرنے والی جادوئی ڈرنک) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.