سب کہتے ہیں ماں مجھ سے زیادہ خوبصورت ہے لیکن.. پلک تیواری اپنی ماں سے کیا ایک چیز سیکھنا چاہتی ہیں؟

"لوگ زیادہ سے زیادہ یہی کہتے ہیں کہ میں اپنی ماں جتنی سندر نہیں ہوں تو ہاں ٹھیک ہے نہیں ہوں میں، مجھے پتہ ہے. بلکہ مجھے تو لگتا ہے میری ماں سے زیادہ کوئی خوبصورت ہے ہی نہیں"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکارہ پلک تیواری کا جنھوں نے حال ہی میں سی این این نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور والدہ کے درمیان موازنہ کیے جانے کے حوالے سے گفتگو کی.

پلک تیواری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی سب سے بڑی مداح ہیں۔ البتہ اپنی اداکاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی انھیں صرف 2 سال ہوئے ہیں. انھیں تھوڑا وقت دیا جائے اس کے بارے میں پھر بعد میں بات کریں گی. پلک کا کہنا تھا کہ ان کی اداکاری اتنی بری بھی نہیں ہے.

والدہ کے متعلق پلک کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ اپنی ماں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کی. وہ ایک محنتی خاتون ہیں. "میری والدہ زندگی میں اتنی سلجھی ہوئی عورت ہیں، مجھے بس اُن سے ایک عورت بننا سیکھنا ہے"

واضح رہے کہ پلک تیواری اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں. اگرچہ دونوں کے درمیان ماں بیٹی کا رشتہ ہے لیکن کم عمری میں شادی ہونے کی وجہ سے دونوں کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں ہے اور شویتا تیواری کو آج بھی خوبصورت اداکارہ مانا جاتا ہے.

Palak Tiwari Comparision With Mother Shweta Tiwari

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Palak Tiwari Comparision With Mother Shweta Tiwari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palak Tiwari Comparision With Mother Shweta Tiwari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   8294 Views   |   23 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سب کہتے ہیں ماں مجھ سے زیادہ خوبصورت ہے لیکن.. پلک تیواری اپنی ماں سے کیا ایک چیز سیکھنا چاہتی ہیں؟

سب کہتے ہیں ماں مجھ سے زیادہ خوبصورت ہے لیکن.. پلک تیواری اپنی ماں سے کیا ایک چیز سیکھنا چاہتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب کہتے ہیں ماں مجھ سے زیادہ خوبصورت ہے لیکن.. پلک تیواری اپنی ماں سے کیا ایک چیز سیکھنا چاہتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔