گُردوں کو اندر ہی اندر ختم کر دینے والی چند عادات ! جان لیجیئے کہیں دیر نہ ہو جائے

گردے ہمارے جسم میں ایک بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ آپ کے خون کو فلٹر کرتے ہیں، جسم سے فضلہ کو دور کرتے ہیں جسم کے سیال توازن کو کنٹرول کرتے ہیں اور جسم میں الیکٹرولائٹس کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کے جسم کا خون آپ کے گردوں سے دن میں 40 بار گزرتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے گردوں کی دیکھ بھال کریں اور صحت مندانہ طریقوں کا انتخاب کرکے ان کی صحت کی حفاظت کریں۔
لیکن ہم اپنی طرزِ زندگی اور خراب عادتوں کی وجہ سے دن بہ دن اپنے گردوں کی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور یہ عادتیں خاموش قاتل کی طرح اندر ہی اندر ہمارے گردوں کو ختم کر رہی ہیں تاہم وہ کونسی عادتیں ہیں اور ان عادتوں سے کیسے جان چھڑائی جائے آیئے جانتے ہیں۔

• گُردوں کی صحت کو بگاڑنے والی نقصان دہ عادتیں

• پین کلر کا استعمال

یہ بات شاید آپ نے کبھی نہ کبھی ضرور سُنی ہوگی کہ درد ہو تو پین کلر کا استعمال نہ کرو ورنہ گُردے خراب ہو جائیں گے، یہ پین کلر آپ کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں لیکن یہ آپ کے گردوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں آپ کو درد کش ادویات کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کے استعمال سے آپ کے گردے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔

• نمک کا استعمال

نمک کا استعمال جہاں بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرناک ہے وہیں یہ گردوں کی صحت کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق وہ غذائیں جن میں نمک یا سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھاتے ہیں بلکہ آپ کے گردوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، اس کے بجائے آپ دیگر جڑی بوٹیاں اور مصالحے شامل کر سکتے ہیں جو آپ کی ڈش کے ذائقے کو بڑھا سکیں۔

• پروسیسڈ فوڈز

کیا آپ جانتے ہیں کہ پروسیسڈ فوڈز میں سوڈیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اگر آپ کو گردے کے مسائل ہیں تو آپ کو پروسسڈ شدہ کھانوں سے پرہیز کریں اور اپنے پیاروں کو بھی پروسیسڈ فوڈز سے دور رکھیں۔

• پانی کا استعمال

انسانی جسم کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے بار بار ماہرین کہتے ہیں کہ پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیئے، کیونکہ گردوں کا کام ہے کہ وہ جسم سے خون کو فلٹر کرے اور اس کے لئے گردوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے، ہائیڈریٹ رہنا آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے، یہی نہیں بلکہ پانی کا زیادہ استعمال گردے کی پتھری سے بچنے میں بھی مدد کرتا ہے گردے کی بیماریوں سے بچنے کے لیے 3-4 لیٹر پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔

• نیند

صحت مند زندگی اور خوشگوار زندگی کے لئے نیند پوری ہونا بےحد ضروری ہے نیند آپ کے جسم کو جوان بنانے میں مدد کرتی ہے، نیند آپ کی مجموعی صحت کے لیے اہم ہے، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گردوں کی کارکردگی نیند کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہے نیند 24 گھنٹے تک گردے کے کام کے بوجھ کو مربوط کرنے میں مدد کرتی ہے اس لئے صحت مند گردوں کے لئے اور گردوں کی بہترین کارکردگی کے لئے نیند پورا ہونا بےحد ضروری ہے۔

• چینی کا استعمال

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ چینی کے استعمال سے صرف شوگر ہی بڑھتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ زیادہ چینی کا استعمال گردوں کی صحت پر بھی مضر اثرات پیدا کرتا ہے، کھانے میں بہت زیادہ چینی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہے جو کہ ساتھ ساتھ آپ کے گردوں کے کام کو متاثر کر سکتی ہے۔

• سگریٹ نوشی

گردوں کی صحت کی بات ہو اور سگریٹ نوشی کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے، کیونکہ صحت نوشی پوری جسمانی صحت کے ساتھ سب سے زیادہ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے سگریٹ نوشی کے باعث گردوں میں زہریلا مواد بھر جاتا ہے اور گردے خراب ہو جاتے ہیں، سگریٹ نوشی کینسر میں بھی مبتلا کرتی ہے، اگر آپ اپنی کو اپنی زندگی سے محبت ہے تو سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔

Gurdon Ko Nuqsan Ponhchane Wali Adaat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ko Nuqsan Ponhchane Wali Adaat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ko Nuqsan Ponhchane Wali Adaat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadaf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2917 Views   |   20 Mar 2022
About the Author:

Sadaf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadaf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گُردوں کو اندر ہی اندر ختم کر دینے والی چند عادات ! جان لیجیئے کہیں دیر نہ ہو جائے

گُردوں کو اندر ہی اندر ختم کر دینے والی چند عادات ! جان لیجیئے کہیں دیر نہ ہو جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گُردوں کو اندر ہی اندر ختم کر دینے والی چند عادات ! جان لیجیئے کہیں دیر نہ ہو جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔