میری زندگی جہنم بن گئی تھی ۔۔ اداکارہ ریا چکربورتی، سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جیل میں گزارے دنوں کا بتاتے ہوئے رنجیدہ ہوگئیں

سال 2020 میں بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے بالی ووڈ میں ایک طوفان برپا ہوگیا تھا، اور ہر کوئی اس کی زد میں آتا چلا گیا تھا۔ لیکن ان سب میں جو سب سے زیادہ متاثر ہوئیں وہ تھی اداکارہ ریا چکربورتی، جو کہ سوشانت کی قریبی دوست تھیں اور دونوں کافی عرصے سے ساتھ رہ رہے تھے۔

سوشانت جون 2020 میں ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جس کے بعد ستمبر 2020 میں ریا چکربورتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا اور 28 دن زیرحراست رکھا۔

اب جبکہ اس حادثے کو تین سال سے اوپر کا عرصہ گزر چکا ہے تو ریا نے ایک تقریب میں پہلی بار، جیل میں گزارے اپنے 28 دنوں کا تجربہ شیئر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جیل میں گزرے یہ دن انتہائی مایوس کن تھے جس کی وجہ سے میری زندگی جہنم بن گئی تھی۔

ریا نے کہا کہ، جب آپ کو معاشرے سے الگ کرکے قید میں ڈال دیا جائے یا ایسا سمجھا جائے کہ آپ معاشرے کے لیے نا اہل ہیں، تو پھر آپ خود یا آپ کی شخصیت یا وہ چیزیں جو آپ نے تخلیق کی ہوتی ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ، میں انڈر ٹرائل جیل میں تھی، جس کا مطلب ہے کہ یہ سزا یافتہ جیل نہیں ہے، اور بدقسمتی سے، وہاں پر موجود تمام خواتین اب بھی بے قصور تھیں کیونکہ ان پر جرم ثابت نہیں ہوا تھا۔

ریا نے وہاں موجود قیدی خواتین کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے کہا کہ، ان خواتین کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے بعد ایک منفرد تجربہ حاصل ہوا، وہ معمولی باتوں پر بھی خوش ہوجاتی تھیں، ان میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔

Rhea Chakraborty Talks About Her Time In Jail

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rhea Chakraborty Talks About Her Time In Jail and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rhea Chakraborty Talks About Her Time In Jail to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1742 Views   |   27 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

میری زندگی جہنم بن گئی تھی ۔۔ اداکارہ ریا چکربورتی، سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جیل میں گزارے دنوں کا بتاتے ہوئے رنجیدہ ہوگئیں

میری زندگی جہنم بن گئی تھی ۔۔ اداکارہ ریا چکربورتی، سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جیل میں گزارے دنوں کا بتاتے ہوئے رنجیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری زندگی جہنم بن گئی تھی ۔۔ اداکارہ ریا چکربورتی، سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جیل میں گزارے دنوں کا بتاتے ہوئے رنجیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔