ماہرین کے مطابق بعض پھل اور غذائیں نہ صرف دماغ کو طاقتور بناتی ہیں بلکہ کئی ذہنی اور دماغی امراض کو بھی دور رکھتی ہیں جن میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر اور غذائیں ماہرین کے نزدیک دماغ کو تیز اور بہتر بنانے والی 6غذاؤں کو ٹانک بھی کہا جا سکتا ہے ۔
زیتون کا تیل :
زیتون کے تیل میں 10سے 15فیصد سرشید(سیچوریٹڈ) چکنائی ہوتی ہے ۔ لیکن اس میں 2تہائی مقدار مینوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو دل اور دماغ دونوں کے لیے مفید ہوتی ہے ۔ زیتون کے تیل میں ایک مرکب پولی فینول بھی پایاجاتا ہے ۔جو بعض تحقیقات کے مطابق ڈیمنشیا اوردیگر دماغی امراض کو روکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق 125درجے سینٹی گریڈ سے نیچے زیتون کے تیل کا پکانے سے اس کے اہم غذائی اجزاء ضائع نہیں ہوتے ۔
خرش پھل :
کینو ، نارنجی اور گریپ فروٹ میں فلیونون نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو بہتر بناتے ہیں ، جو سوچنے اور یاداشت کا کام کرتے ہیں اور اسی طرح ڈیمنشیانامی مرض سے بھی بچاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پھلوں میں اینٹی آکسڈنٹس پائے جاتے ہیں جودماغ کو تیز کرنے کے علاوہ کئی ذہنی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
خشک میوے :
خشک میوہ جاتا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وٹامن ای اور مفید چکنائیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں ۔ اگر روزانہ 30گرام خشک میوے کھائے جائیں تو اس کے زبردست اثرات ہوتے ہیں ۔
مچھلی :
مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آیوڈین، وٹامن ڈی اور دیگر اہم اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ اب یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ مچھلی کھانے والے افراد کے دماغ بڑے ہوتے ہیں ۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مچھلی کھانے سے یاداشت پر مثبت اثرپڑتا ہے ۔ حاملہ خواتین مچھلی کھاکر کئی اہم فوائد حاصل کرسکتی ہیں جب کہ مچھلیوں میں سالمن مچھلی نہایت اہمیت رکھتی ہے ۔
چاکلیٹ :
درست سوچ کے لیے چاکلیٹ نہایت اہم کردار اداکرتی ہے ۔ کوکو چاکلیٹ کا بنیادی جزو ہے اور اس میں ذہن کے لیے موثر اجزاء پائے جاتے ہیں ۔لیکن ماہرین کے مطابق گہری رنگت کی کڑوی چاکلیٹ کھانے سے زیادہ فوائد مل سکتے ہیں ۔
ایک حالیہ مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ تیزی سے گرتی ہوئی دماغی صلاحیت کو روکنے کے لیے چاکلیٹ فوری مددکرتی ہے کیونکہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے ۔ دوسری جانب یہ چاق و چوبند رکھتی ہے اور موڈ کو بھی اچھا کرتی ہے ۔ لیکن تمام ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے لیے خالص گہرے رنگت کی چاکلیٹ کا استعمال کرنا ہی درست ہوگا ۔
بیریز :
اسٹرابیری ، رسبری، بلیوبیری ، چیری ، سرخ اور کالے انگور یاداشت اور نظر کو تیز کرتے ہیں ۔ بلیوبیری دماغ میں خون کا دورانیہ بڑھاکر یاداشت اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے اور پڑھنے والے بچوں کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہے ۔
سریڈنگ یونیورسٹی کے پروفیسر جیریمی اسپینسرنے جب طالب علموں کو بلیوبیری کا رس پلایا تو ان کی صلاحیت 11%فیصد بہتر ہوگئی ۔ اس لیے ضروری ہے کہ کوئی دماغ کام کرنے سے تین چار گھنٹے قبل اسٹرابیری ، بلیوبیری اور دیگر بیریز کھالی جائیں ۔
Everyone wants a sharp brain. You may too. But a powerful brain is not easy to achieve. You must do something, either exercise or eat brain foods. KFoods.com is telling you about 6 super foods for brain that will help you a lot. These foods have great effect to boost your brain power. We are telling all this in Urdu so most people could understand it easily.
Brain power foods are actually a need of every human. Students need it for studying, parents need it for their babies so they grow sharper and intelligent, and elders need it for a good memory as to remain active at work.
Whichever category you lie in, these foods are good for everyone. Have a look and consider including these foods in your diet and become sharp and good at memory.
Tags: Brain Foods List Sharp Mind Foods
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Brain Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Brain Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.