ماں کا کفن ہٹا کر دیکھا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی۔۔ زبیدہ آپا کی بیٹی ماں کے آخری لمحوں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں

“والدہ کے انتقال کے بعد رات بھر ان کی میت کے پاس تھی۔ صبح جب چہرہ دیکھنے کے لئے ان کا کفن ہٹایا تو چہرے پر پرسکون مسکراہٹ تھی۔ ان کے چہرے کو دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا کہ انتقال ہوا ہے کیونکہ جان نکلنے کے بعد جیسا چہرہ ہوجاتا ہے امی کا ایسا نہیں ہوا تھا“

یہ کہنا ہے مرحوم شیف زبیدہ طارق کی بیٹی شاہا کا جنھوں نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی والدہ کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا۔ زبیدہ آپا جہاں ایک پیشہ ور اور تجربہ کار باورچی اور ایک شاندار میزبان تھیں وہیں ان کا ایک حوالہ انور مقصود، زہرہ نگاہ (شاعرہ) اور فاطمہ ثریا بجیا (مصنف) جیسی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیات کی بہن ہونا بھی تھا۔ زبیدہ آپا کے تین بچے صبا، حسین اور شاہا ہیں۔

شاہا نے زبیدہ طارق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی موت کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔ شاہا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اکثر بیمار پڑ جاتی تھیں لیکن بیماریوں سے تیزی سے صحت یاب ہو جاتیں، وہ ڈینگی سے بھی صحت یاب ہو گئیں۔ مارچ میں انھیں دل کے دو دورے پڑے جن کا گھر والوں کو علم نہیں ہوسکا کیونکہ ہم سب کا خیال تھا کہ انھیں گیسٹرک کی تکلیف ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے ہمیں یہی بتایا تھا۔ البتہ ایک دن انھیں شدید ترین تکلیف ہوئی جو کہ ٹھیک نہیں ہو رہی تھی جس کے بعد ہم انھیں آغا خان ہسپتال لے گئے جہاں پتہ چلا کہ انھیں تو پہلے ہی دو دل کے دورے پڑ چکے ہیں۔

شاہا نے بتایا کہ طبعیت کی وجہ سے ان کی والدہ نے ٹی وی پروگرامز کرنے بھی چھوڑ دیے تھے کیونکہ وہ اپنا وزن کم کر رہی تھیں البتہ اس چیز نے انھیں بہت متاثر کیا کیونکہ وہ لوگوں سے اور اپنے مداحوں سے بات کرنے کی عادی تھیں۔ ان کے پرستار گھر پر کال کرتے تھے۔

زبیدہ آپا کے آخری لمحات کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ان کی بیٹی نے کہا کہ ایک رات انہیں آخری دل کا دورہ پڑا، وہ درد سے چیخ رہی تھیں، ہم نے انہیں 11 بجے ہسپتال میں داخل کرایا، 11 بج کر 21 منٹ پر انہوں نے آنکھیں بند کر لیں۔ میں باہر آئی اور اپنے معمولات وغیرہ کے بارے میں سوچنے لگی لیکن جب حسین میرے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ وہ امی کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کر رہے ہیں لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ امی نے ہمیشہ کہا تھا کہ مجھے وینٹی لیٹر پر کبھی نہیں رکھنا۔ بعد میں ڈاکٹر نے بھی بتایا کہ ان کی وفات ہوچکی تھی اور وینٹی لیٹر پر رکھنا محض ایک فارمیلٹی تھی۔ انتقال کے بعد ہم امی کی باڈی گھر لائے میں نے انھیں خود اپنے ہاتھ سے غسل دیا۔ وہ لمحے ناقابل فراموش ہیں۔

Zubaida Tariqs Daughter Emotional Talk

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zubaida Tariqs Daughter Emotional Talk and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zubaida Tariqs Daughter Emotional Talk to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   17083 Views   |   24 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں کا کفن ہٹا کر دیکھا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی۔۔ زبیدہ آپا کی بیٹی ماں کے آخری لمحوں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں

ماں کا کفن ہٹا کر دیکھا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی۔۔ زبیدہ آپا کی بیٹی ماں کے آخری لمحوں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کا کفن ہٹا کر دیکھا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی۔۔ زبیدہ آپا کی بیٹی ماں کے آخری لمحوں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔