بھائی کی شادی ہونے والی تھی، اپنی شیروانی خود خرید کر لایا تھا ۔۔ میاں بیوی نے ڈیلیوری بوائے کو ابدی نیند کیوں سُلا دیا؟ بھائی نے روتے ہوئے سچ بتا دیا

آج کا دور اتنا خطرناک ہوچکا ہے کہ انسان انسان سے ہی ڈرنے لگا ہے۔ بھروسہ اور اعتبار ایک دوسرے پر سے اٹھ چکا ہے اور برائی نے اپنا جال معاشرے میں پوری طرح بچھا لیا ہے۔

قتل و غارت گری تو اب ایک کھیل بن چکا ہے۔ لوگوں میں سفاکیت نے اتنا جنم لے لیا ہے کہ وہ دوسرے کے ساتھ کتنا برا سلوک کرتے ہیں انہیں خود بھی اندازہ نہیں ہوتا۔

حال ہی میں لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب وہاں کے تھانا مانگا منڈی میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی جس کا نمبر ٢١٧١ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق میاں بیوی نے ملکر ایک ڈیلیوری بوائے کا قتل کر کے اس کی لاش کو آگ لگا دی۔

مقتول کے بھائی نے انٹرویو میں بتایا کہ رئیس ٦ دن پہلے اس کا نکاح کیا تھا۔ اس کی شادی ہونے والی تھی۔اس کو اپنے رشتے سے کوئی اعتراض نہیں تھا وہ کہتا تھا کہ ماں باپ کو جو رشتہ پسند ہے میں اس پر راضی ہوں۔

رئیس نے اپنے نکاح کی تیار خود سے کی تھی۔ وہ اپنی شادی کی شیروانی بھی خود لایا تھا۔رئیس کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ مجھے کسی پریشانی میں نظر نہیں آیا وہ اپنی روٹین سے چل رہا تھا۔

مقتول رئیس کے بھائی نے بتایا کہ جب ٢٣ اگست کی رات بھائی غائب ہوا تو اگلے روز دوپہرمیں ہمیں پتہ چلا۔ فون بھی لگایا مگر نمبر بند تھا۔ صبح ١١ بجے دو جاننے والوں نے بتایا کہ رات کو ایک گھر پر گئے کسی پارسل کے حوالے سے، اس نے ہم سے کہا کہ میں دس منٹ میں واپس آتا ہوں جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔

رئیس کے دوستوں نے رات ٣ بجے تک اس کا انتظار کیا مگر وہ واپس نہیں آیا۔ رئیس کے دوست سوسائٹی کے گیٹ پر بیٹھے تھے اس کا انتظار کر رہے تھے اور اس کو کو بہت آوازیں لگائی مگر وہ نہیں آیا۔

رئیس کے بھائی کا کہنا تھا کہ جہاں وہ کھانا ڈیلیوری کرنے گیا تھا، جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہاں جا کر اس کے گھر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ رئیس کے قتل میں ملوث خاتون سے متعلق بھائی نے بتایا کہ شوہر کو اگر معلوم تھا کہ اس کی بیوی کا رئیس کے ساتھ چکر ہے تو وہ پہلے اسے مارتا پھر رئیس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتا جیسا اپنی بیوی کے ساتھ کیا مگر اسے یوں بے دردی سے نہیں قتل کرتا۔

قتل میں ملوث خاتون آمنہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے یہ الزام کیا تھا کہ رئیس اس کے گھر پر پیسے اور سونا چوری کرنے آیا تھا۔ مقتول رئیس کے بھائی نے بتایا کہ ملزمہ نے ہر انٹرویو میں غلط بیانی اور جھوٹ بولا ہے۔

Pizza Delivery Boy Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pizza Delivery Boy Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pizza Delivery Boy Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   12579 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بھائی کی شادی ہونے والی تھی، اپنی شیروانی خود خرید کر لایا تھا ۔۔ میاں بیوی نے ڈیلیوری بوائے کو ابدی نیند کیوں سُلا دیا؟ بھائی نے روتے ہوئے سچ بتا دیا

بھائی کی شادی ہونے والی تھی، اپنی شیروانی خود خرید کر لایا تھا ۔۔ میاں بیوی نے ڈیلیوری بوائے کو ابدی نیند کیوں سُلا دیا؟ بھائی نے روتے ہوئے سچ بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھائی کی شادی ہونے والی تھی، اپنی شیروانی خود خرید کر لایا تھا ۔۔ میاں بیوی نے ڈیلیوری بوائے کو ابدی نیند کیوں سُلا دیا؟ بھائی نے روتے ہوئے سچ بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔