تخم ملنگا کو لیموں کے ساتھ ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جادوئی مشروب کو گرمی میں استعمال کرنے کے بے شمار فائدے

پہلے کے دور میں اے سی وغیرہ کا رواج تو تھا نہیں۔ اس لئے لوگ گرمی کے موسم میں ایسی چیزیں کھاتے پیتے تھے جن سے لو اور گرمی کے اثرات کم ہوسکیں۔ انھیں چیزوں میں سے ایک تخم ملنگا بھی ہے۔ یہ ننھے سیاہ دانے گرمی کے موسم میں بے حد فائدہ مند ہیں۔ تخم ملنگا کو لیموں کے ساتھ استعمال کر کے اس کے فائدوں کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔

طریقہ کار

تقریباً 1 کھانے کا چمچ تخم ملنگا کو پیالے یا گلاس میں ڈالیں۔ بیجوں میں پانی ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اس میں ایک لیموں نچوڑ کر ڈال دیں۔ اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

فائدے

لیموں وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ جب لیوں کو تخم ملنگا کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس مشروب میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم کو خراب ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتے ہیں اور خلیوں کو ممکنہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

تخم ملنگا اور لیموں دونوں میں مدافعتی معاون خصوصیات ہیں۔ تخم ملنگا میں زنک اور وٹامن اے جیسے ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے بہترین ہیں۔ لیموں، اپنے وٹامن سی کے مواد کے ساتھ، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

لیموں کو اپنی detoxifying خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ جگر کے افعال کو متحرک کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کے خاتمے میں مدد کرتا ہے۔ تخم ملنگا جب لیموں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

لیموں اور تخم ملنگا سوزش اور جلد پر الرجی کے اثرات کم کرتے ہیں۔ تخم ملنگا کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ چہرے پر اضافی تیل اور جسم کی گرمی سے ہونے والے دانوں سے بچاتا ہے۔

Tukhm Balanga Aur Lemon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tukhm Balanga Aur Lemon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tukhm Balanga Aur Lemon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10866 Views   |   24 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تخم ملنگا کو لیموں کے ساتھ ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جادوئی مشروب کو گرمی میں استعمال کرنے کے بے شمار فائدے

تخم ملنگا کو لیموں کے ساتھ ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جادوئی مشروب کو گرمی میں استعمال کرنے کے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تخم ملنگا کو لیموں کے ساتھ ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جادوئی مشروب کو گرمی میں استعمال کرنے کے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔