پریشان تھیں مگر اللہ نے راستہ دکھا ہی دیا ۔۔ ریڑھی پر کھانا بیچنے والی ماں کے کھانے کیسے مشہور ہو گئے؟ دیکھیے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، لیکن اب عام آدمی بھی سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی تصاویر کافی وائرل ہیں جس میں وہ کراچی کے علاقے یونی ورسٹی روڈ پر سڑک کنارے لگائے اسٹال پر چائنیز کھانے فروخت کرتی ہیں۔

شروعات میں جب خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں تو لوگوں کی جانب سے خوب سپورٹ کیا گیا، اور پھر ان کے اسٹال پر دور دور سے لوگ آ کر کھانا کھانے لگے، ثناء تنویز اپنے شوہر، بیٹے اور بہن کے ہمراہ گلشن اقبال میں یہ اسٹال لگاتی ہیں۔

جبکہ ان کی خاصیت ان کے چائینیز کھانے ہیں جن میں مختلف قسم کے تجربات بھی شامل ہیں، دوسری جانب چونکہ یہ کھانے لائیو بنائے جاتے ہیں، تو دیکھنے والے پُر اعتماد ہو جاتے ہیں۔ ثںاء تنویر کا رویہ بھی کسٹمرز کے ساتھ کافی اچھا اور ملنسار ہے، جس کی وجہ سے آنے والے انہی کو فوقیت دے رہے ہیں۔

آڑو نامی فیس بک پیج کی جانب سے بھی انہی کا انٹرویو لیا گیا جس میں ثناء تنویر کی جانب سے کہنا تھا کہ میں یہی کہوں گی کہ ہر عورت کو انڈیپینڈینٹ ہونا چاہیے، بھلے شوہر کسی اچھی فرم میں ہی کیوں نا ہو، مگر بیوی کو اپنا خود کا بھی کچھ کرنا چاہیے۔

جبکہ شہریوں کو بھی خواتین کے ساتھ اسی طرح پیش آنا چاہیے جیسے کہ اپنے گھر کی خواتین کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی طاقت ہی تھی کہ اب ثناء تنویر کے ہاں روز رات کے اوقات شدید رش لگا رہتا ہے، وہ خود بھی اللہ کا شکر ادا کر رہی ہیں اور ان تمام افراد کی احسان مند ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اپلوڈ کیں۔

اس اسٹال کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ہر آئٹم صرف 200 روپے میں مل رہا ہے، اور پھر کوائلٹی کے ساتھ ساتھ چائنیز کھانے اتنے سستے میں ملنا آسان نہیں ہے۔

اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کس حد تک طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

Preshan Thi Allah Ne Rasta Dikhaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Preshan Thi Allah Ne Rasta Dikhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Preshan Thi Allah Ne Rasta Dikhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1195 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

پریشان تھیں مگر اللہ نے راستہ دکھا ہی دیا ۔۔ ریڑھی پر کھانا بیچنے والی ماں کے کھانے کیسے مشہور ہو گئے؟ دیکھیے

پریشان تھیں مگر اللہ نے راستہ دکھا ہی دیا ۔۔ ریڑھی پر کھانا بیچنے والی ماں کے کھانے کیسے مشہور ہو گئے؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پریشان تھیں مگر اللہ نے راستہ دکھا ہی دیا ۔۔ ریڑھی پر کھانا بیچنے والی ماں کے کھانے کیسے مشہور ہو گئے؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔