سردی کے موسم میں مچھلی کے گرما گرم فوائد ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم میں مچھلی کا استعمال صحت کے لئے کتنا ضروری ہے؟

مچھلی آخر کس کو پسند نہیں ہوتی یہ ذائقے میں ہوتی ہی اتنی لذیذ ہے کہ بچہ بڑا یا بوڑھا ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ہے، یوں تو مچھلی سارا سال ہی فروخت ہوتی ہے لیکن سردیوں میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتے ہیں لوگ سردی ست بچنے کے لئے اپنی غذا میں گرم مشروبات، گرم میوہ جات اور گرم غذاؤں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جن میں مچھلی سرِ فہرست نظر آتی ہے۔
ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں ملتی ہیں جن میں بام، رہو، پّلا، گلفام، ٹراؤٹ، مشاہیر، سرمئی، سنگھاڑا اور تھیلہ شامل ہیں، مچھلیاں چاہے میٹھے پانی کی ہوں یا نمکین پانی کی مگر فوائد سے بھرپور ہوتی ہیں، سردی کے موسم میں مچھلی کا استعمال صحت کے لئے کتنا ضروری ہے آیئے جانتے ہیں۔

سردی کے موسم میں مچھلی کا استعمال کتنا ضروری ہے؟

مچھلی صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کھانی چاہیئے، مچھلی وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے، مچھلی کو اگر غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

• مچھلی میں موجود غذائیت

مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد، وٹامن اے، وٹامن ای، آئیوڈین، پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 12، سیلینئیم، فاسفورس اور وافر مقدار میں میگنیشئیم پایا جاتا ہے، ان تمام غذائی اجزاء کا نام سُن کر ہی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے۔

سردی کے موسم میں مچھلی کھانا کتنا فائدے مند ہے؟

• ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچائے

طبی ماہرین مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی کو دل کی صحت بہتر بنانے کا اہم ذریعہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ مچھلی میں موجود پوٹاشیم دل کی حفاظت کرتا ہے، ایک تحقیق میں سامنے آیا کہ ایک ہفتے تک باقاعدگی سے مچھلی کا استعمال دل کی بیماری کا خطرہ 15 فیصد کم کردیتا ہے۔

• دماغ کے لئے بہترین

دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لئے مچھلی کا استعمال بہترین ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ دماغی افعال میں کمی آناشروع ہوجاتی ہے جس کے باعث الزائمر جیسے سنگین مرض جنم لینا شروع ہوتے ہیں۔ ایسے میں مچھلی کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا خطرہ کم سے کم کردیتا ہے اور دماغ کو تیز بھی کرتا ہے۔

• وٹامن ڈی کا اہم زریعہ

سردی کے موسم میں ہمیں ٹھنڈ سے بچنے اور صحت مند رہنے کے لئے وٹامن ڈی کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور اس موسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہی سب سے بڑا مسئلہ بنتا ہے، ایسے میں مچھلی کے استعمال سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے، مچھلی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 113 گرام پکی ہوئی سالمن مچھلی ماہرین کی تجویز کردہ وٹامن ڈی کی 100فیصد ضروررت کو پورا کرتی ہے اس لئے سردی میں مچھلی کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

• نیند اور ڈپریشن

ماہرین کے مطابق مچھلی کا استعمال ڈپریشن کا آسان توڑ ہے، مچھلی کے استعمال سے ذہنی افعال پُرسکون ہو جاتے ہیں مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مچھلی کا باقاعدہ استعمال آپ کو نیند کے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Machli Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3151 Views   |   16 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردی کے موسم میں مچھلی کے گرما گرم فوائد ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم میں مچھلی کا استعمال صحت کے لئے کتنا ضروری ہے؟

سردی کے موسم میں مچھلی کے گرما گرم فوائد ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم میں مچھلی کا استعمال صحت کے لئے کتنا ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں مچھلی کے گرما گرم فوائد ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم میں مچھلی کا استعمال صحت کے لئے کتنا ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔