بدلتے موسم میں نزلہ اور زکام سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ۔۔ جانیئے چند آسان اور مؤثر گھریلو طریقے

جیسے ہی ٹھنڈی اور سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے موسم کے ساتھ ساتھ انسانی صحت میں بھی بدلاؤ آتا ہے اور آپ نزلہ کھانسی اور زکام کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے میں کچھ ایسی احتیاطی تدابیر ہیں جن کو اختیار کر کے آپ نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں۔
نزلہ کھانسی اور زکام سے بچنے کے لئے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ صاف صفائی کا خیال رکھا جائے اور نچند ایسی عادتیں اپنائیں جو یہاں ہم آپ کو بتانے والے ہیں آیئے تو پھر شروع کرتے ہیں۔

• نزلہ زکام سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر

ماہرین کے مطابق نزلہ اور زکام سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے گلے کو خشک نہ ہونے دیں اور تَر رکھیں اس طرح جراثیم پر منفی اثر پڑتا ہے اور ان سے حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔
اس کے علاوہ جیسے ہی سردی کے موسم کا آغاز ہو آپ یہ عادت بنا لیں کہ گرم پانی سے نہائیں ساتھ ہی گرم پانی کی بھانپ بھی ضرور لیں ایسا کرنے سے آپ جراثیموں سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور سرد ہوائیں آپ کو نقصان نہیں پہنچا پاتی۔
نزلہ زکام سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تیسرا مؤثر طریقہ یہ ہے کہ وٹامن سی کی مقدار مکمل لی جائے یا ایسے کھانے جن میں وٹامن سی شامل ہو ترش پھل، جیسے انار، انگور، کینو، سیب، وغیرہ کھایا جائے اور ان کے جوس کا استعمال بھی کیا جائے۔
ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ گرم مشروبات جیسے قہوہ وغیرہ باقاعدگی سے استعمال کیا جائے یخنی اور سوپ کا استعمال کیا جائے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور ان سے نزلہ زکام کو بھی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لیکن اگر آپ نزلہ اور زکام میں مبتلا ہو چکے ہیں تو ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزما کر اس سے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔

نزلہ زکام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے گھریلو طریقے

• ماہرین کا مشورہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی روک تھام کے لیے شہد اور لیموں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، بس ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے لیموں اور چمچ شہد ڈال کر پی لیں اس سے نزلہ زکام دور کیا جا سکتا ہے۔
لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ نزلہ زکام سے نجات دلاتا ہے، اسی طرح شہد گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔
• اس کے علاوہ جوشاندہ کا استعمال بھی نزلہ زکام دور کرنے کے لئے سب سے بہترین طریقہ ہے۔
• جب نزلہ و زکام ہو تو دودھ میں ہلدی، تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پی لیں تو اس بھی نزلہ و زکام میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے۔
• اس کے ساتھ ہی اگر پیاز کاٹ کر اسے پاؤں کے تلووں میں ملا جائے تو یہ بھی نزلہ زکام دور کرنے کا بہترین ٹوٹکا ثابت ہوگا۔
• جبکہ ایک کپ گرم پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور حسبِ ضرورت شہد ملا کر پئیں یہ بھی نزلہ زکام دور کرنے کا ایک آزمودہ علاج ہے۔
• وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، صبح سویرے دھوپ میں بیٹھنا اور تیز پیاز کی خوشبو نزلہ و زکام کا بہترین علاج ہے۔

Nazla Zukam Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Nazla Zukam Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazla Zukam Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3357 Views   |   04 Nov 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بدلتے موسم میں نزلہ اور زکام سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ۔۔ جانیئے چند آسان اور مؤثر گھریلو طریقے

بدلتے موسم میں نزلہ اور زکام سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ۔۔ جانیئے چند آسان اور مؤثر گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدلتے موسم میں نزلہ اور زکام سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ۔۔ جانیئے چند آسان اور مؤثر گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔