بیٹے کے انتقال کے بعد بیوی نے اس کی لاش گود میں رکھ لی اور.. ببرک شاہ زندگی کا سب سے کڑا وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

"میری زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب میرے بیٹے کا انتقال ہوا تھا. کبھی وہ وقت بھول نہیں سکتا. میرا بیٹا 4 برس کا بھی نہیں ہوا تھا اور پانی میں ڈوب کر اس کا انتقال ہوگیا. میں نے خود اسے غسل دیا اور تدفین کی. وہ صدمہ میرے اور میری بیوی کے لیے بہت بڑا ہے"

یہ کہنا ہے ماضی کے مشہور اداکار ببرک شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کی اور زندگی کے نجی رازوں سے پردہ اٹھایا.

ببرک شاہ نے بتایا کہ بیٹے کے انتقال کے بعد میری بیوی نے مردہ بچے کو گود میں اٹھاکر رکھ لیا اور وہ کسی بھی صورت بچے کی لاش دینے کو تیار نہیں ہورہی تھیں. تین چار گھنٹوں تک میں ان سے مردہ بچے کو لینے کی کوشش کرتا رہا لیکن وہ نہیں مانیں پھر میں نے زبردستی ان کی گود سے مردہ بچہ اٹھایا اور اسے غسل دینے کے بعد خود اپنے ہاتھوں سے اس کی تدفین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت کا صدمہ میں زندگی بھر نہیں بھلا سکتا. مجھ سمیت میری بیوی اور بیٹا بھی دکھی رہتے ہیں لیکن میں ان کی ہمت بڑھانے کے لیے گھر میں کبھی اداس نہیں ہوتا نہ ہی روتا ہوں.

ماضی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ببرک شاہ نے بتایا کہ پہلے ان کی بہت سی خواتین سے دوستی تھی لیکن جب کسی لڑکی سے شادی کرنا کا سوچتے تھے تو اچھی بیوی دکھائی نہیں دیتی تھی. اس لئے انھوں نے دوستوں کے بجائے اپنی ایک مداح لڑکی سے شادی کی. ببرک شاہ نے بتایا کہ شادی کے شروع میں کافی مشکلات پیش آئیں لیکن شادی کے بعد زندگی تبدیل ہوگئی جب کہ بچوں کے بعد مکمل بدل گئے

ببرک شاہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ فلم میں کام کرتے ہوئے مجھے بھارتی اداکارہ سے محبت ہوگئی تھی اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر غور کیا تو ایسا لگا کہ بھارتی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوجائے گا۔

Babrak Shah Interview About Wife And Kids

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Babrak Shah Interview About Wife And Kids and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Babrak Shah Interview About Wife And Kids to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   39605 Views   |   03 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹے کے انتقال کے بعد بیوی نے اس کی لاش گود میں رکھ لی اور.. ببرک شاہ زندگی کا سب سے کڑا وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

بیٹے کے انتقال کے بعد بیوی نے اس کی لاش گود میں رکھ لی اور.. ببرک شاہ زندگی کا سب سے کڑا وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کے انتقال کے بعد بیوی نے اس کی لاش گود میں رکھ لی اور.. ببرک شاہ زندگی کا سب سے کڑا وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔