چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

کھجور ایک ایسا پھل ہے جسے توانائی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے ۔ خشک کھجور کو چھوہارہ کہا جاتا ہے۔ چھوہارے کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔

جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے:
چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ، سی ، ای ،کے ، بی ۲ اور بی ۶ شامل ہیں ۔ یہ تمام وٹامن ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔

اہم معدنیات کا ذریعہ:
چھوہاروں میں اہم معدنیات یعنی آئرن ،پوٹاشیم ، فاسفورس اور کوپر پایا جاتا ہے ۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے ۔

انیمیاء کے لیے:
خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کے لیے آئرن بہت ضروری ہے ۔ چھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہیں وہ چھوہارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے:
چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم سب سے اہم ہے ۔ اپنی غذا میں چھوہارے شامل کر کے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس کے استعمال سے دانت خراب ہونے سے بچے رہیں گے۔

قبض دور کرتا ہے:
چھوہارے میں موجود فائبر قبض کو ختم کرتا ہے ،جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ چھوہاروں کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگودیں اور صبح کھالیں۔

دل کے لیے:
چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ماہرین اسے کھانے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
چھوہارے میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ نظام ہضم کو طاقتور بناتے ہیں جس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوہارہ تیزابیت ،پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کے لیے بھی مفید ہے۔

پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے:
پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے ۔ جسم کے دوسرے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو بھی طاقتور بناتا ہے ۔ حاملہ خواتین بھی یوٹرس کو مضبوط کرنے اور پیدائش میں آسانی کے لیے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔

دبلا پن دور کرنے کے لیے:
اگر آپ حد سے زیادہ دبلے ہیں تو چھوہارے آپ کے لیے بہترین ہیں چھوہارے میں کیلوریز وافر مقدار میں موجود ہیں جو وزن بڑھائے بغیر مسلز کو بڑھاتی ہیں۔

فوری توانائی کاذریعہ:
چھوہارے میں قدرتی شکر کی موجودگی جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے ۔ اس پھل کے استعمال سے آپ اپنا اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں۔

Chuhary Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chuhary Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chuhary Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17968 Views   |   24 Sep 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔