بیٹی کے انتقال نے زندگی بدل دی تھی ۔۔ مشہور پاکستانی کھلاڑی سعید انور نے تبلیغ کیوں شروع کی تھی؟

کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین اور جارحانہ اوپننگ بیٹسمین سعید انور کا شمار ان چند بلے بازوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں سوچ کر مخالف بالر کی ٹانگیں کانپ جاتی تھیں۔

کھلاڑی سعید انور سابق پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اب دعوت تبلیغ کے کاموں میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق دعوت تبلیغ اور داڑھی کے رجحان کی شروعات پاکستان کرکٹ میں شاید سعید انور سے ہی ہوئی تھی، چہرے پر داڑھی، سر پر ٹوپی اور مونچھے غائب، سعید انور کا نیا انداز نہ صرف سب کو بھا رہا تھا بلکہ توجہ بھی حاصل کر رہا تھا۔

دوسری جانب مذہبی لگاؤ کی بنا پر ہی انہیں میچز سے نکال دیا گیا تھا، دو ایک سیریز میں سے باہر کرنے کی ایک بڑی وجہ شاید ان کی گھنی داڑھی تھی، اس وقت کی انتظامیہ کا خیال تھا کہ پاکستان کے بنیاد پرست کو بڑھاوا نہ ملے

سعید انور کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ آیا تھا جس نے انہیں مذہب کے قریب کر دیا تھا، والد کے لیے سب سے مشکل لمحہ وہ ہوتا ہے جب اس کا لخت جگر اس دنیا سے اسے چھوڑ کر چلا جائے۔

1999 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا جبکہ آسٹریلیاء کے خلاف بھی سعید انور کو اہم کھلاڑکی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا مگر پاکستان فائنل نہ جیت سکا۔

کچھ عرصے بعد ہی سعید انور کی بیٹی موذی مرض میں مبتلا ہو گئی، والد ابھی بیٹی کے بارے میں سوچ کر پریشان ہی تھا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ بیٹی بس کچھ دنوں کی مہمان ہے۔ بیٹی کے انتقال کے بعد جیسے سعید انور کی زندگی بدل سی گئی ہو، جینے کا مقصد ختم ہوتا جا رہا تھا، صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی کہ انہوں نے زندگی کے خاتمے تک کا سوچ لیا۔

مگر زندگی میں تبدیلی اس وقت رونما ہوئی جب ان کی زندگی میں تبلیغ اور مذہبی اپنائیت آئی، جس دن سعید انور تبلیغی جماعت سے ملے، اس دن انہوں نے پوری رات وہیں گزاری اور پھر کچھ دنوں بعد انہیں زندگی کے مقصد کو سمجھنے میں مدد ملی۔

تبلیغ کا عہد تو کیا ہی ساتھ ہی اپنے ساتھیوں کو بھی تبلیغ کی جانب گامزن کیا، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، انضمام الحق بھی دین کی جانب گامزن ہوئے۔ واضح رہے جنید جمشید سے سعید انور کی بات چیت کافی اچھی تھی، جبکہ جنید اور سعید مکے میں ایک ہی کیمپ میں تھے۔

Beti Ne Inteqal Ne Zindagi Badal Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ne Inteqal Ne Zindagi Badal Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ne Inteqal Ne Zindagi Badal Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2684 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹی کے انتقال نے زندگی بدل دی تھی ۔۔ مشہور پاکستانی کھلاڑی سعید انور نے تبلیغ کیوں شروع کی تھی؟

بیٹی کے انتقال نے زندگی بدل دی تھی ۔۔ مشہور پاکستانی کھلاڑی سعید انور نے تبلیغ کیوں شروع کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کے انتقال نے زندگی بدل دی تھی ۔۔ مشہور پاکستانی کھلاڑی سعید انور نے تبلیغ کیوں شروع کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔