بیسن میں یہ چیز ملا کر چہرے پر لگا لیں.. ملکہ حسن بننے والی پریانکا چوپڑا نے بیسن کے جادوئی ماسک بنانے کا طریقہ بتا دیا

مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام سے کون واقف نہیں. اداکاری میں آنے سے پہلے وہ عالمی ملکہ حسن کا تاج پہن چکی تھیں اور آج کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس بات کا کریڈٹ پریانکا گھر میں بنے ہوئے بیسن کے ماسک کو دیتی ہیں. تو کیوں نہ آج آپ بھی یہ ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں اور پائیں ملکہ حسن جیسی خوبصورتی.

اس ماسک کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے دو چمچ بیسن، دو چمچ دہی، آدھا لیموں کا جوس، تھوڑا سا عرق گلاب اور ایک چٹکی ہلدی. ان تمام اجزاء کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں.

چہرہ دھو کر اس پر یہ ماسک لگائیں اور پھر بولنے یا ہلنے جلنے سے گریز کریں. 20 سے 30 منٹ میں ماسک اچھی طرح خشک ہوجائے گا تو ہاتھوں کو نم کر کے ماسک کو ہلکے سے رگڑتے ہوئے ابٹن کی طرح اتار لیں.

بیسن ایک قدرتی ایکسفولیئٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو جلد کے مردہ خلیات یہاں تک کہ چہرے کے روئیں کو بھی دور کرتا ہے، جبکہ دہی جلد کو نمی بخشتی ہے اور نرم و ملائم بناتی ہے۔ ہلدی اینٹی سوزش خصوصیات سے مالا مال ہے جو چہرے سے دانے ختم کرنے کے علاوہ رنگت نکھرتی ہے اور عرق گلاب چہرے کو تازگی بخشتا ہے.

Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1281 Views   |   28 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

بیسن میں یہ چیز ملا کر چہرے پر لگا لیں.. ملکہ حسن بننے والی پریانکا چوپڑا نے بیسن کے جادوئی ماسک بنانے کا طریقہ بتا دیا

بیسن میں یہ چیز ملا کر چہرے پر لگا لیں.. ملکہ حسن بننے والی پریانکا چوپڑا نے بیسن کے جادوئی ماسک بنانے کا طریقہ بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیسن میں یہ چیز ملا کر چہرے پر لگا لیں.. ملکہ حسن بننے والی پریانکا چوپڑا نے بیسن کے جادوئی ماسک بنانے کا طریقہ بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔