مچھلی کے تیل سے بنے ان کیپسول کو معمولی نہ سمجھیں ہمارے 6 جسمانی مسائل جن کا حل صرف ان میں موجود

مچھلی کے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکنائیوں میں سب سے بہترین چکنائی ہے ۔ یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے ، اس میں بڑی مقدار میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے ۔ یہ بات تمام تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحرک کرتا ہے ۔ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ سے یہ بھی پایا گیاہے کہ اس سے یاداشت بھی اچھی ہوتی ہے اسی لئے اگر کسی کو بھولنے کا مرض ہے تو اس کی یاداشت میں بھی اس سے بہترین لائی جاسکتی ہے ۔
مچھلی کے تیل کے کیپسولز کو اپنی غذا کا حصہ بنالیا جائے تو یہ بہت بہترین اثر ڈالتا ہے اور یہ اینٹی ڈپریسنٹ بھی ثابت ہوتا ہے ۔

یہ فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ مچھلی کے تیل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے دل فضائی آلودگی سے بچاتا ہے ۔ یہ ایک امریکن تحقیق کے مطابق یہ بات بالکل سچ ہے 29صحت مند درمیانی عمر کے افراد کو چار ہفتوں تک تین گرام مچھلی کا تیل یا پلاسبو روزانہ دیاگیااور اس کے علاوہ ان کو خراب آلودہ فضاء میں دو گھنٹے کے لئے رکھا گیا ۔ تحقیق کاروں نے یہ پایا کہ ان لوگوں پر جنہوں نے مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کی صحت پر وہ منفی اثراب نہیں مرتب ہوئے جو کہ ان لوگوں پر ہوئے جو کہ صرف پلاسبو استعمال کررہے تھے ۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سپلیمنٹس آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

یہ آرتھرائٹس کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔

یونیورسٹی آف براسٹل کی تحقیقات کے مطابق اومیگا تھری فش آئل جوڑوں کے درد کے خطرے کو اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے ۔ جن لوگوں کی غذا میں اومیگا تھری فش آئل شامل رہتا ہے ان میں اُن لوگوں کی نسبت آرتھرائٹس کی خطرہ ان لوگوں کی نسبت کم ہوجاتا ہے جو فش آئل استعمال نہیں کرتے ۔ آگر آپ روزانہ فش آئل استعمال کرتے ہیں تو آپ ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے اپنی جان چھڑواسکتے ہیں یا کم از کم جوڑوں کی سوجن کو بہت حد تک کم کرسکتے ہیں ۔

یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے

تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آپ کے خلیات کا نظام جب خراب ہونے لگتا ہے اور وہ خلیات کو دوبارہ نہیں بنا پاتا تو اس کے چہرے اور جسم پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق فش آئل سے خون کا لیول اور ان خلیات کی یا کروموسومز کی کمی کا پانچ سال تک جائزہ لیا گیا تو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ میں اس کی حفاظت کا عنصر پایاگیا ۔ جس سے یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلفورینا سان فرانسسکو نے 600مریضوں پر تحقیق کی اور یہ پایا کہ مریضوں میں مچھلی سے حاصل کیا گیا اومیگا تھری ایسڈ بلڈ لیول کو بڑھا کر ان مریضوں میں بھی جودل کی شریانوں کے مرض میں مبتلاء تھے اور خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو بھی روک دیتا ہے ۔ اگر مچھلی کے سالن کو ہفتے میں دو دفعہ لیا جائے تو یہ عمل اومیگا تھری حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

زائد چکنائی کو جلاتا ہے

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی تحقیقات کے مطابق جو کہ انہوں نے جسم پر غذا اور ایکسر سائز کے اثرات پر کی ۔ انہوں نے پایا کہ فش آئل سپلیمنٹس اور ایکسر سائز مل کر چکنائی کو تیزی سے جلاتے ہیں ۔ اس اسٹڈی کے دوران موٹے اور زیادہ وزن والے افراد کے نظام انہظام کوجائزہ بھی لیا گیا اور اس میں سب سے بڑا رسک دل کی بیماریوں کا تھا ۔ ان کو اومیگا تھری فش آئل کے ساتھ ساتھ ایروبک ایکسرسائز ہفتے میں تین دفعہ 12ہفتوں تک کروائی گئی ، جسم میں موجود چکنائی خاص کر پیٹ پر موجود چکنائی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگئی ۔ ان دونوں کے ملاپ سے چکنائی گھٹنا شروع ہوگئی ۔ لیکن ان کی نہیں ہوئی جنہوں نے صرف فش آئل لیا یا صرف ایکسرسائز کی ۔

دماغی طاقت اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے ۔

ریسرچز کے مطابق انسان کے ادراکی عمل اور فش آئل کے درمیان بہت اچھی مثبت دوستی ہے خاص کردماغی اسٹرکچر کے ساتھ ۔ اس مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا کہ فش آئل کے استعمال کرنے والوں میں ادرا کی عمل بہت اچھا ہو جاتا ہے اور اس میں بہتری آتی ہے ۔ ایک منفرد چیز یہ پتہ چلی کہ ایک بہت واضح ہم آہنگی فش آئل اور دماغ کے ان حصوں میں پائی گی جو سوچنے اور یادر کھنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور دوسرے لفظوں میں فش آئل کے استعمال سے دماغ کے سکڑنے کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔ جن کی غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کمی رہتی ہے ان کی دماغی صلاحیتیں زیادہ جلد ی متاثر ہونے لگتی ہیں اور یاداشت کی کمزوری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ۔

ہڈیوں کی صحت میں بہتری

جب یہ ہڈیوں کی صحت کی بحالی کی طرف آتا ہے تو وہاں بھی صرف کیلشیم ، وٹامن ڈی اور میگنیشیم کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اس کے لئے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ DHہڈیوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ ریسرچز اس کا موازنہ اومیگا DP A6اور اومیگا DHAسے کرتے ہیں جو کہ لمبی ہڈیوں کی نشوونما کے لئے بہت ضرور ہے ۔ رزلٹ سے پتہ چلا کہ جن لوگوں نے اپنی ڈائٹ میں اس کا استعمال رکھاان کی ہڈیوں کی صحت اور نشوونما میں بہتری پائی گئی ۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Machli Ke Tel Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Ke Tel Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Ke Tel Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3745 Views   |   14 Jan 2022
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مچھلی کے تیل سے بنے ان کیپسول کو معمولی نہ سمجھیں ہمارے 6 جسمانی مسائل جن کا حل صرف ان میں موجود

مچھلی کے تیل سے بنے ان کیپسول کو معمولی نہ سمجھیں ہمارے 6 جسمانی مسائل جن کا حل صرف ان میں موجود ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کے تیل سے بنے ان کیپسول کو معمولی نہ سمجھیں ہمارے 6 جسمانی مسائل جن کا حل صرف ان میں موجود سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔