شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں کالی مرچ کا استعمال نہ ہوتا ہو۔ کالی مرچ ہمارے روزمرہ زندگی کا حصہ ہے اور اگر کھانوں میں استعمال نہ بھی ہو تو صبح ناشتے میں انڈے پر تو ضرور ہی ڈالی جاتی ہے۔ گھر کے کچن سے لے کر بڑے ہوٹلوں تک سب ہی اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس کا منفرد ذائقہ کھانوں کو نئی لذت بخشتا ہے۔ اسے مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جا سکتا ہے ۔ مغربی ممالک میں تو لال مرچ کی جگہ کالی مرچ ہی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چائینیز کھانوں کا تو یہ لازمی جزو ہے۔ یہاں ہم نے ذائقے کے حوالے سے تو اس کی بات کر دی ،اب آتے ہیں اس کے فوائد کی طرف ،اگر ہم اس کے فوائد جان لیں تو شاید کھانوں میں لال مرچ کی جگہ کالی مرچ کا ہی استعمال شروع کر دیں گے۔ کالی مرچ میں ” پیپرین ” نامی ایک فعال عنصر ہوتا ہے جو اس کو خاص ذائقہ دیتا ہے اور اس کے متعدد فوائد کا ذیعہ بنتا ہے۔
نظام انہضام کو بہتر بنائے:
کالی مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ لحمیات اوردوسری غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اوراگر غذا درست طریقے سے ہضم ہو گی تو آپ کبھی بھی قبض یا پیٹ کی دوسری بیماریوں کا شکار نہیں ہوں گے۔
رسولی اور کینسر کی روک تھام:
مشی گن کینسرریسرچ سنٹر کی تحقیقات کے مطابق کالی مرچ بریسٹ کینسرکو پیدا کرنے والے عوامل کو روکتی ہے اس کے علاوہ کالی مرچ اسکن اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں مددگار سمجھتی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔
دماغی خلیوں کی حفاظت:
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے۔ اسے قوت بصارت میں اضافے کے لئے گھی اور شکر کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔ یہ حافظے اور اعصاب کو بھی تقویت بخشتی ہے۔ کالی مرچ ہمارے ملک میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں، کالی مرچ گرم مصالحے کا ایک لازمی جزہے یہ ریاح کو خارج کرتی ہے ورم کو گھلاتی اوربلغم کی اصلاح کرتی ہے ۔
نزلہ کھانسی اور دمہ میں مفید:
کالی مرچ دمہ و کھانسی زکام اور بدہضمی میں نہایت مفید ہے کالی مرچ میں غذائی خصوصیات کے ساتھ ساتھ قدرت نے شفائی خصوصیات بھی رکھی ہیں۔ کھانسی دمہ سینے کے درد کے لئے نصف گرام کالی مرچ کا سفوف شہد کے ساتھ شامل کر کے چاٹنا مفید ہے ۔ کالی مرچ اپنی ستر سے زیادہ اندرونی اور بیرونی امراض میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار:
اگرچہ کالی مرچ بھوک بڑھانے کے کام بھی آتی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کالی مرچ کی بیرونی تہہ چربی والے خلیوں کو توڑنے کے لیے حرکت میں لاتی ہے جس سے بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔
گیس کی تکلیف ختم کرے:
کالی مرچ معدے میں گیس بننے کے عمل کو بھی کم کر دیتی ہے۔ اگر آپ معدے میں گیس کی کثرت سے دوچار ہیں تو پھر اپنے کھانوں میں کالی مرچ کا اضافہ کر دیجیے۔ تقریباً تمام بادی کھانوں مثلاً کچی سبزیوں ٗ ککڑی ٗکھیرا وغیرہ میں اس استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہوتا اس لیے کہ کالی مرچ کی زیادتی معدے اور آنتوں کے السر میں مبتلا کر سکتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kali Mirchon Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kali Mirchon Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.