پکوڑے تلنے کے بعد تیل کو پھینکیں نہیں ۔۔ فرائی کرنے کے بعد تیل خراب ہو جاتا ہے تو بس یہ چیز ملا کر اس کو صاف اور دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں

رمضان میں پکوڑے، سموسے وغیرہ زیادہ استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تیل بھی زیادہ لگتا ہے۔ لیکن ایک مرتبہ پکوڑے بنانے کے بعد اکثر کڑاہی میں تیل بچ جاتا ہے وہ ایک دن تو استعمال شاید ہوسکتا ہے لیکن اگلے روز اس میں خراب کوالٹی ہونے کی وجہ سے اتنی ہیک آنے لگتی ہے کہ پھینکنا پڑتا ہے اور بعض اوقات تو ایک دن بھی بچا ہوا تیل نہیں رکھ سکتے ایسی صورتحال میں آج آپ کے لیے ہم دو ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن کا استعمال آپ کے لیے بھی اس رمضان بچت سے بھرپور ثابت ہوگا۔

پکوڑوں کا بچا ہوا تیل دوبارہ کیسے استعمال کریں؟

ٹپ: 1
٭ آئل کو استعمال کے قابل بنانے کے لیے اس کو ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں اور اس میں ایک چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں یوں ساری کثافت ایک جگہ جمع ہو جائے گی اور آئل بالکل صاف شفاف ہو جائے گا۔

ٹپ: 2
٭ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ بچے ہوئے آئل کو ہلکی آنچ پر گرم رکھ لیں اب ایک پیالی میں بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح گاڑھا مکسچر بنائیں اور ابلتے ہوئے تیل میں ڈال کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں اب کچھ دیر بعد آپ کو کڑاہی میں ایک سفید پرت نظر آنے لگے گی سارا آئل صاف ہو جائے گا اور آئل کے اندر موجود بیسن یا دیگر تمام زرات اس سفید پرت کے صورت میں اکھٹے ہو جائیں گے اب آپ ان کو چھان کر نکال دیں۔ لیجیے آئل دوبارہ استعمال کے قابل ہوگیا ہے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4279 Views   |   26 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پکوڑے تلنے کے بعد تیل کو پھینکیں نہیں ۔۔ فرائی کرنے کے بعد تیل خراب ہو جاتا ہے تو بس یہ چیز ملا کر اس کو صاف اور دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پکوڑے تلنے کے بعد تیل کو پھینکیں نہیں ۔۔ فرائی کرنے کے بعد تیل خراب ہو جاتا ہے تو بس یہ چیز ملا کر اس کو صاف اور دوبارہ استعمال کے قابل بنائیں ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.