ماں تو آخر ماں ہی ہوتی ہے جو اپنی اولاد کی ہر وقت فکر میں رہتی ہے اور ان کی سلامتی کے لیے دعا کرتی ہے۔
کے فوڈ میں آپ کو چند ایسی ہی تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کو خود سے جدا کررہی ہے مگر دل میں اس کے لیے ایک ڈر بھی ہے۔

تصویری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس اڈے پر کسی نے چپکے سے ایک ماں اور بیٹے کی ویڈیو بنائی ہے جس میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
ماں اپنے بیٹے کو کچھ کہہ رہی ہے اور پھر اسے گلے سے لگا لیتی ہے۔ ان تصاویر میں بہت بڑا پیغام بھی چھپا ہے۔ خاتون کے چہرے سے لگ رہا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کا بیٹا اس سے الگ ہو۔

پھر وہ ماں آخری دلاسہ دے کر اپنے بیٹے کو رخصت کر ہی دیتی ہیں چاہے بچھڑنے کادکھ جتنا بھی ہو۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔