اس نے میرا رشتہ تڑوایا کیونکہ۔۔ عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے انکشافات نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

Ayeza Khan Brothers Ex Fiance Exposes Ayeza Khan & Family

"مجھے عائزہ خان کبھی اچھی نہیں لگی، اس کی وائبز ہمیشہ نیگیٹو لگتی ہیں"

"میں عائزہ کو پسند نہیں کرتا لیکن یہ لڑکی صرف جیلسی دکھا رہی ہے"

"عائزہ بالکل ایسی ہی لگتی ہے"

"تمہیں اس وقت سچ سامنے لانا چاہیے تھا جب یہ سب کچھ ہوا تھا"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بھائی احد کی شادی بھرپور انداز میں منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر وائرل ہوئیں۔ تاہم شادی کی خوشی اس وقت تنازعے میں بدل گئی جب احد کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق ، نے کھلے عام عائزہ خان اور ان کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

عروبہ طارق لکھتی ہیں "میری فیس بک پوسٹ میں میں سب کو سچ بتانا چاہتی ہوں۔ میں اور عائزہ کا بھائی احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اس نے ہی مجھے پروپوز کیا تھا۔ ہماری شادی کی تیاریاں بھی چل رہی تھیں، لیکن اچانک سب ختم ہوگیا۔ حقیقت یہ ہے کہ احد ایک دھوکے باز ہے اور اس کا خاندان جھوٹ پر چلتا ہے۔ وہاں نوکروں کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جاتا ہے، اسی لیے کوئی ملازم دو سے چار ماہ سے زیادہ نہیں ٹکتا۔ اداکارہ عائزہ خان نے میری شادی کی ساری تیاریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ احد کا پورا گھر انہی کے زیرِ اثر ہے۔ وہاں ان کی مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا۔ احد کی تعلیم کا بھی جھوٹ بولا گیا۔ اس نے کہا تھا کہ اس نے بزنس میں گریجویشن کر رکھی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ گریجویٹ تک نہیں اور کچھ کماتا بھی نہیں، بس اپنی بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ احد کے ماضی میں اداکارہ سارہ خان سے تعلقات تھے۔ لیکن میں یہ بھی واضح کردوں کہ دانش تیمور ایک اچھے انسان ہیں اور ان کا ان سب باتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ الزامات سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے عروبہ کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دن سے عائزہ کو منفی شخصیت سمجھتے تھے، جبکہ دیگر نے عروبہ کو حسد میں مبتلا قرار دیا اور کہا کہ وہ شادی نہ ہونے کے غصے میں خوشیوں کو خراب کرنے پر تُلی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے اس معاملے پر اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا، لیکن ان کے مداح اور ناقدین دونوں اس تنازعے پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں جس نے ان کی فیملی کی خوشیوں کو ایک نئی بحث میں بدل دیا ہے۔

Ayeza Khan Brothers Ex Fiance Exposes Ayeza Khan And Family

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayeza Khan Brothers Ex Fiance Exposes Ayeza Khan And Family and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayeza Khan Brothers Ex Fiance Exposes Ayeza Khan And Family to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   140 Views   |   29 Sep 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 September 2025)

اس نے میرا رشتہ تڑوایا کیونکہ۔۔ عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے انکشافات نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

اس نے میرا رشتہ تڑوایا کیونکہ۔۔ عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے انکشافات نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس نے میرا رشتہ تڑوایا کیونکہ۔۔ عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے انکشافات نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts