املوک خشک ہوجائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ۔۔ السر اور معدے میں تیزابیت کے لئے مفید! جانیں سستے پھل کے استعال کے وہ طریقے جن سے آپ سارا سال ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آج کل املوک (جاپانی پھل) کا موسم ہے۔ یہ خوش رنگ پھل نہایت ہی لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے۔ املوک اس قدر رسیلا ہوتا ہے کہ اکثر اسے کھانا بھی مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس کے منفرد ذائقے اور فائدوں کی وجہ سے اسے چھوڑنا بھی مشکل ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ املوک کو سارا سال استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔

املوک کی غذائیت

املوک میں وٹامن سی بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ ایک چھوٹا املوک بھی معدنیات اور مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ جاپانی پھل میں فائبر، وٹامن اے، بی اور میگنیشیئم اور پوٹاشیئم موجود ہوتے ہیں۔

خشک املوک

یہ فائدہ مند پھل باقی پھلوں کی نسبت سستا ہے لیکن فوائد کی بات کی جائے تو کسی بھی مہنگے پھل سے کم نہیں ہے۔ اگر آپ اس پھل کے فائدے پورے سال اٹھانا چاہتے ہیں تو اس کو سالم یا پھر قتلوں میں کاٹ کر تیز دھوپ میں خشک کرلیں۔ پھر چاہیں تو اس کا پاؤڈر بنا کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں اور دودھ میں ڈال کر شیک بنا کر پئیں۔ یا پھر قتلوں کو ہی محفوظ کرلیں اور گرین ٹی کی طرح املوک کی چائے بنا کر پی لیں۔ اکثر پھل گھر میں رکھے رکھے خود ہی خشک ہوجاتے ہیں اس صورت میں بھی یہ طریقہ کار اپنا کر پھل کو کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔

املوک کے فائدے

فائبر کی وجہ سے املوک وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور معدے میں اچھے بیکٹیریا کی افزائش کرتا ہے جس سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔ یہ پھل تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ السر اور معدے کی مختلف تکالیف میں آرام دیتا ہے۔ نکسیر کا پھٹنا، تیزابیت، بواسیر، حیض کی زیادتی اور ہارمونز کے مسائل میں بھی مددگار ہے۔

Khushk Amlok Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Amlok Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Amlok Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2305 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

املوک خشک ہوجائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ۔۔ السر اور معدے میں تیزابیت کے لئے مفید! جانیں سستے پھل کے استعال کے وہ طریقے جن سے آپ سارا سال ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

املوک خشک ہوجائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ۔۔ السر اور معدے میں تیزابیت کے لئے مفید! جانیں سستے پھل کے استعال کے وہ طریقے جن سے آپ سارا سال ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املوک خشک ہوجائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ۔۔ السر اور معدے میں تیزابیت کے لئے مفید! جانیں سستے پھل کے استعال کے وہ طریقے جن سے آپ سارا سال ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔