بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لئے 5 اہم غذائیں

شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو کنٹرول تو ہوسکتی ہے مگر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے طبی ماہرین اپنی تحقیق میں اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ اگر شوگر پر بروقت قابو نہ پایا جائے تو بالاخر یہ آپ کو خاموشی سے ختم کر دیتا ہے لیکن کبھی خود ختم نہیں ہوتا ہے۔
اس لیئے اگر آپ کو بھی شوگر ہوجائے تو اس کو کنٹرول میںر کھنے کی بھرپور کوشش کریں یہی آپ کی صحت اور اچھی زندگی کے لیئے بنیادی شرط ہے۔
آج ہم آپ کے لیئے وہ سستی اور عام غذائیں بتا رہے ہیں جو آپ روزمرہ تو استعمال کرتے ہی ہوں گے مگر آپ کو شاید معلوم نہ وہ کہ یہ آپ کے بلڈ شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھ سکتی ہیں۔ تو جانتے ہیں وہ کون سی غذائیں ہیں۔

مچھلی:
ماہرین کے مطابق مچھلی کا گوشت کھانے سے ہمارے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھتی ہے جوکہ نہ صرف شوگر کنٹرول کرنے میں مفید ہے ساتھ ہی آٌپ کے کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے اور جسم کے پھولنے کا خطرہ کم کرتا ہے کیونکہ اکثر و بیشتر افراد کا جسم شوگر سے بڑھ جاتا ہے۔

کریلے اور کدو کے بیج:
ماہرین کے مطابق کریلے میں وٹامن اے، بی، سی اور لیٹین نامی مادّہ بھی پایا جاتا ہے جو انسولین کی طرح کام کرتا ہے اور خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرتا ہے اور شوگر بڑھنے نہیں دیتا۔کدو کے بیج میں فائبر،پالیسیکچرائڈز نامی کاربس اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جوکہ بلڈ شوگر کو بڑھنے سے 35 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

گوبھی اور بھنڈی
ایک کپ پکی ہوئی گوبھی میں 33 کیلوریز ہوتی ہیں جو خون پر اثر انداز ہوکر شوگر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ بھنڈی میں خون میں شوگر کم کرنے والے مرکبات جیسے پالیسیکچرائڈز اور فلاوونائڈ اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو خون کو بھی صاف کرتے ہیں اور شوگر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

انڈے:
انڈے جو پروٹین،وٹامنز،معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے یہ بلڈ شوگر کنٹرول کرتا ہے شوگر میں زیادہ پیشاب آنے کی تکلیف سے بچاتا ہے اور نظر خراب ہونے سے بھی کسی حد تک بچاتا ہے۔

سیب:
سیب میں فائبر،کوئیرسٹین،کلوروجینک ایسڈاور گیلک ایسڈ شامل ہیں یہ سب ہی بلڈ شوگر کو کم کرنے اور ذیابیطس سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ بلڈ شوگر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، اس کے مقابلے میں صرف چاول کھانے سے ہی ملتا ہے۔

Blood Sugar Control Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Sugar Control Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Sugar Control Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5133 Views   |   19 Aug 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لئے 5 اہم غذائیں

بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لئے 5 اہم غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لئے 5 اہم غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔