مچھر کو کالے رنگ سے نفرت ہے پھر بھی کاٹتا ہے ۔۔ کس رنگ کے کپڑے پہننے سے مچھر آپ سے خوش ہو کر خُون پینے کا سوچتا ہے؟

کالے کپڑوں پر اکثر مچھر زیادہ بھنبناتے دکھائی دیتے ہیں۔ رات کے وقت تو خصوصاً کالے رنگ پر زیادہ مچھر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ کالا رنگ یا گہرے رنگ رات کے وقت نہیں پہنتے۔ مچھر ویسے تو کسی بھی جگہ، کسی بھی رنگ کے کپڑوں میں کاٹ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے خاص رنگ ہیں جو معصوم مچھر کو بہت پسند ہیں۔

اگر آپ بھی یہ سوچتے ہیں کہ مچھر کا پسندیدہ رنگ کالا ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ کیونکہ واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مچھر کو کالا رنگ بالکل پسند نہیں ہے بس وہ اس پر اس لیے بیٹھتا ہے کیونکہ اس پر کچرا بھی ہو تو فوری نظر آجاتا ہے۔ مچھر کے پسندیدہ رنگ لال اور نارنگی ہیں۔

رات کو سوتے وقت ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کر سونا اچھی نیند کی ایک اہم شرط ہے ورنہ اس موسم میں مچھر آپ کے خون میں اپنی دعوت بھی کرسکتے ہیں۔ مچھر گہرے رنگوں کی جانب اس وقت بڑھتے ہیں جب یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شناخت کرتے ہیں اور ہم انسان تو سانس کے ذریعے اس گیس ( کاربن ڈائی آکسائیڈ ) کو خارج کرتے ہیں۔

ہلکے رنگ جیسے سفید، سبز اور نیلے رنگ کے لباس پہننے والے افراد کے پاس مچھر نہیں آتے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہلکے رنگوں سے بیچارہ مچھر ڈرتا ہے۔
مچھر ہلکے رنگوں کو خطرہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دن کے وقت یعنی سورج کی روشنی میں کم کاٹتے ہیں اور رات میں زیادہ کاٹتے ہیں۔

Machar Ko Kale Rang Se Nafrat Magar

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machar Ko Kale Rang Se Nafrat Magar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machar Ko Kale Rang Se Nafrat Magar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1487 Views   |   07 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

مچھر کو کالے رنگ سے نفرت ہے پھر بھی کاٹتا ہے ۔۔ کس رنگ کے کپڑے پہننے سے مچھر آپ سے خوش ہو کر خُون پینے کا سوچتا ہے؟

مچھر کو کالے رنگ سے نفرت ہے پھر بھی کاٹتا ہے ۔۔ کس رنگ کے کپڑے پہننے سے مچھر آپ سے خوش ہو کر خُون پینے کا سوچتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھر کو کالے رنگ سے نفرت ہے پھر بھی کاٹتا ہے ۔۔ کس رنگ کے کپڑے پہننے سے مچھر آپ سے خوش ہو کر خُون پینے کا سوچتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔