ہینگ پانی میں مِلا کر ناخنوں پر مل دیں ۔۔ یہ 5 ٹوٹکے اپنائیں اور اپنے نومولود بچے کی پہلی سردی آسان بنائیں

موسم جیسے جسے تبدیل ہو رہا ہے اپنے ساتھ خشکی ،مٹی، ٹھنڈی ہوائیں اور سردی لے کر آ رہا ہے، ایسے میں ماحولاتی آلودگی کی وجہ سے ہمیں موسم کے ساتھ آنے والی بیماریوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔
اس موسم میں سانس اور الرجی کی بیماریاں عام ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام، بلغمی کھانسی، موسمی بخار ہر دوسرے بندے کو جکڑ رہا ہے، مگر ایسے موسم میں بچے اور خاص طور پر نومولود بچے اس کی لپیٹ میں زیادہ تیزی سے آ جاتے ہیں، اور اس وجہ سے ماؤں کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔
پنجاب، لاہور اور گردونواح میں شدید سردیوں کے باعث بچوں میں سینے کی جکڑن عام ہے، جبکہ کراچی میں صبح شام بدلتا درجہ حرارت تکلیف دہ ہے اور بیماری پھیلاتا ہے ایسے میں ہمارے بتائے ہوئے دیسی گھریلو ٹوٹکے اپنائیں اور سردی کے اثرات سے خود کو بچائیں۔

بچوں کا جکڑا ہوا سینہ ٹھیک کرنے کے لئے

سرسوں کے خالص تیل میں آدھا کب اجوائن اور آٹھ دس دیسی لہسن چھلکے سمیت چھوٹے چھوٹے کاٹ کر ڈال دیں اور تیل کو گرم کر لیں، لہسن اور اجوائن کو اس تیل میں پکائیں مگر جلنے نہ دیں، جب لہسن براؤن ہو جائے تو چولہا بند کر کے ڈھک کر پانچ منٹ کا دم لگائیں۔
اب اس تیل سے بچوں کے سینے اور پیٹھ پر نرم ہاتھ سے مالش کریں اور بچے کو دھوپ میں لیٹائیں یہ تیل بچوں کے جسم سے سردی دور کرے گا، نمونیا کی وجہ سے مسلسل رونا ختم کرے گا اور سینے کی جکڑن اور بلغم میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

ہینگ سے جکڑا ہوا سینہ کھولنے کا طریقہ

ہینگ کا ایک چھوٹا ٹکڑا دو گھونٹ پانی میں بھگو دیں اور اس پانی کو بچے کے ناخنوں میں مل دیں۔ کوشش کریں کہ پاؤں کے ناخنوں میں ملیں کیونکہ بچے ہاتھ منہ میں مل لیتے ہیں، ہینگ کی تاثیر سے بچے کا سینہ کھل جائے گا۔

بچوں کی بند ناک کھولنے کے لئے

روزانہ رات میں سرسوں کے تیل کو ڈراپر کے ذریعے بچوں کی ناک اور کان میں ایک ایک قطرہ ڈالیں۔ اس سے بچے کو سانس لینے میں رات بھر آسانی رہے گی اور ناک کان میں خشکی نہیں ہوگی۔

نومولود بچے کو اسٹیم ضرور دیں

کوشش کریں کہ بچوں کو روزانہ اسٹیم ( بھاپ) دیں، گرم پانی کی گرمائش بچے کو ملتی رہے گی تو یہ سردی اور نزلہ زکام سے بھی دور رہے گا۔

گرم کپڑے سے سکائی

نومولود بچوں کے اکثر گیس ہو جاتی ہے اور وہ اس وجہ سے بہت روتے ہیں، ایسے میں بچے کی ناف میں اور پیٹ پر تیل سے مالش کریں اور ایک موٹا کپڑا استری سے ہلکا سا گرم کر کے بچے کے پیٹ پر اس سے سکائی کریں۔
نزلہ زکام، کھانسی، سینے کی جکڑن میں یہ سارے ٹوٹکے مفید ہیں،
لیکن اگر بچے کو بخار ہو جائے تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں اور ساتھ ساتھ یہ ٹوٹکے بھی جاری رکھیں۔

Bacho Ko Sardi Se Bachane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacho Ko Sardi Se Bachane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacho Ko Sardi Se Bachane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5442 Views   |   27 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہینگ پانی میں مِلا کر ناخنوں پر مل دیں ۔۔ یہ 5 ٹوٹکے اپنائیں اور اپنے نومولود بچے کی پہلی سردی آسان بنائیں

ہینگ پانی میں مِلا کر ناخنوں پر مل دیں ۔۔ یہ 5 ٹوٹکے اپنائیں اور اپنے نومولود بچے کی پہلی سردی آسان بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہینگ پانی میں مِلا کر ناخنوں پر مل دیں ۔۔ یہ 5 ٹوٹکے اپنائیں اور اپنے نومولود بچے کی پہلی سردی آسان بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔