امی کہتی تھیں برداشت کرو طلاق نہ لینا.. پہلے شوہر کسی تقریب میں نہیں جانے دیتے تھے! کرن اشفاق پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

"’پاکستان میں صرف لڑکی کی طلاق نہیں ہوتی، میرے ساتھ میرے دونوں بھائیوں کو طلاق ملی، دونوں بہنوں، امی اور ابو کو بھی طلاق ملی. یہ طلاق صرف ہم لڑکیوں کے لئے ہوتی ہے مرد سے کوئی کچھ سوال نہیں کرتا"

یہ کہنا ہے حال ہی میں دلہن بننے والی ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے پہلی بار اداکار عمران اشرف سے اپنی پہلی شادی اور طلاق سے لے کر دوسری شادی کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی اور طلاق کے ذکر پر رو پڑیں.

کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے 5 سال کے دوران انہیں کسی عوامی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی تھی. انھوں نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ بہت پہلے شادی توڑ دینا چاہتی تھیں لیکن ان کی امی نے کہا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے برداشت کرو، طلاق کا نہ سوچنا کیونکہ تمھاری طلاق نیشنل نیوز بن جائے گی تمھاری دو بڑی بہنیں ہیں ان کا بھی سوچنا. اسی لئے میں برداشت کرتی رہی اور میں نے طلاق نہیں لی بلکہ مجھے دی گئی. میں زیادہ کھل کر نہی کہنا چاہوں گی لیکن سب سمجھدار ہیں میری عدت بنتی ہی نہیں تھی. اگست کے آخر میں مجھے طلاق دی گئی جبکہ اکتوبر میں ہم نے اسٹیٹس لگا کر لوگوں کع اطلاع دی.

کرن اشفاق نے مشکل وقت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں طلاق کے بعد دماغی دورے پڑنے لگے تھے اور ان کے والد اگلے 5 دن اسپتال میں رہے. بعد میں بھی وہ نماز میں روتے رہتے تھے. ان کی یہ حالت دیکھ کر میں نے دوسری شادی کے لئے ہاں کردی.

اپنی نئی سسرال کے متعلق کرن کہتی ہیں کہ مجھے امید نہیں تھی کہ میری ساس اتنی اچھی ہوں گی، یہ بہت بڑی رحمت ہے، عام طور پر ساس اچھی نہیں ہوتیں لیکن بہوئیں بھی بیٹیاں تب ہی بنتی ہیں جب ساس ماں بنتی ہے۔ پچھلے 5 سال سے میرے والدین کو سکون کی نیند نہیں آئی. حمزہ علی سے شادی کرنے کے بعد میرے والدین کو ذہنی سکون ملا ہے اور وہ الارم سے جاگتے ہیں اس کے لیے میں اپنے شوہر حمزہ اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

واضح رہے کہ کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔ جبکہ ان کی پہلی شادی 2018 میں اداکار عمران اشرف سے ہوئی تھی. 2020 میں بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی اور نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کرن کا کہنا ہے کہ بحیثیت باپ عمران اشرف کافی اچھے ہیں بہت کم ایسے باپ ہوتے ہیں اور وہ بیٹے سے بہت محبت کرتے ہیں.

Kiran Ashfaq Interview About Marriage And Divorce With Imran Ashraf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Ashfaq Interview About Marriage And Divorce With Imran Ashraf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Ashfaq Interview About Marriage And Divorce With Imran Ashraf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   21478 Views   |   18 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

امی کہتی تھیں برداشت کرو طلاق نہ لینا.. پہلے شوہر کسی تقریب میں نہیں جانے دیتے تھے! کرن اشفاق پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

امی کہتی تھیں برداشت کرو طلاق نہ لینا.. پہلے شوہر کسی تقریب میں نہیں جانے دیتے تھے! کرن اشفاق پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی کہتی تھیں برداشت کرو طلاق نہ لینا.. پہلے شوہر کسی تقریب میں نہیں جانے دیتے تھے! کرن اشفاق پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔