Rubi Anum Taunts Mishi Khan For Criticizing Dr Nabiha Ali
پاکستانی اسٹیج، تھیٹر اور مزاحیہ پروگراموں کا بڑا نام روبی انعم ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار یوٹیوب چینل ڈرامے بازیاں میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے مشی خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
مشی خان نے حالیہ دنوں میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان پر تنقید کی تھی، جس کے جواب میں روبی انعم نے دو ٹوک انداز اختیار کیا۔
روبی نے کہا، ہم سب سوشل میڈیا پر کبھی ہنسی مذاق کرتے ہیں، کبھی تبصرے، کبھی گپ شپ۔ لیکن کچھ خواتین حد پار کر جاتی ہیں۔ نبیحہ کا نکاح ہوا، رخصتی ہوئی، وہ اپنے گھر پہنچیں اور شادی کی رسومات میں مصروف تھیں۔ لیکن اس کی شادی کو چند ہی گھنٹے ہوئے تھے کہ صبح چھے بجے ایک خاتون نے اس کے خلاف ویڈیو ڈال دی — صرف اس بات پر کہ زیور اصلی ہے یا نقلی۔ بھئی! اتنی جلدی بھی کیا تھی؟ کسی کی خوشی میں کانٹا کیوں بننا؟
روبی انعم نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا، میں تو کئی مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ میرے پاس 70 تولے سونا ہے۔ ہر کوئی امیر نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے دولہے کی والدہ نے نبیحہ کا زیور پہلے سے بنا رکھا ہو۔ اور اگر فرض کر بھی لیں کہ زیور جعلی ہے تو کیا ہو گیا؟ اس کا بڑا دن تھا، اسے خوش رہنے دیں، دل نہ دکھائیں۔
مشی خان پر طنز کرتے ہوئے روبی نے مزید کہا، آپ خود شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی خوشی بھی برداشت نہ ہو۔ میں نہیں کہتی کہ آپ کو رشتے نہیں آئے — آپ اچھی فیملی سے ہیں، تعلیم یافتہ ہیں، ایئر ہوسٹس بھی رہی ہیں — لیکن پھر بھی دوسروں کے خاص موقعے پر ایسی باتیں مناسب نہیں۔ اصل بحث زیور کی نہیں، نبیحہ کی خوشی کی ہے۔ اس کا نکاح حقیقی ہے، اس کا شوہر محبت کرنے والا ہے، اور رشتہ مضبوط ہے۔ کسی کے بڑے دن پر نمک چھڑکنے کی ضرورت نہیں۔
آخر میں روبی انعم نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والی تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،
نبیحہ کی خوشی تھی — اس خوشی میں رکاوٹ کیوں بنیں؟ اسے اس لمحے سے لطف اٹھانے دیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rubi Anum Taunts Mishi Khan For Criticizing Dr Nabiha Ali and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rubi Anum Taunts Mishi Khan For Criticizing Dr Nabiha Ali to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.