پورا ملک ہی گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ لیکن کراچی اور سندھ میں اس وقت پارہ سوا نیزے پر پہنچ چکا ہے اور آنے والے دنوں میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسی ضروری چیزوں کا ذکر کریں گے جو اس موسم میں آپ کے پاس ہر وقت خاص طور پر باہر نکلتے ہوئے تو ضرور ہونی چاہئیں۔
پانی کی بوتل
اگر آپ گھر میں ہیں تو پانی لازمی ہوگا لیکن گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھی پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ شدید لو کی صورت میں بروقت پانی پینا آپ کے جسم کو نڈھال ہونے سے بچا سکتا ہے۔
تولیہ کا ٹکڑا
تولیہ کا ٹکڑا یا رومال بھی بیگ میں رکھیں۔ اگر بہت زیادہ تپش یا گرمی محسوس ہو تو اس کپڑے کو گیلا کر کے سر یا چہرے پر لگائیں۔ اس سے گرمی کی شدت کم ہوگی۔
چھتری
باہر نکلتے ہوئے چھتری ساتھ رکھنا آپ کے معمول کا حصہ ہونا چاہیئے۔ یہ آپ کو براہ راست راستے کی دھوپ اور تپش سے بچائے گی۔
او آر ایس
کم سے کم ایک ساشے او آر ایس آپ کے بیگ میں ضرور ہونا چاہیئے۔ یہ خدانخواستہ کسی ایمرجنسی اور چکر آنے کی صورت میں کام آسکتا ہے۔
سیاہ چشمے
سن گلاسز فیشن تو ہیں ہی لیکن اس سخت موسم میں آپ کی آنکھوں کی حفاظت کا ذریعہ بھی ہیں۔
سن بلاک لوشن
بہت سے لوگ سن بلاک کو لگژری آئٹم سمجھتے ہیں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ سن بلاک جلد کے کینسر سے بچاتا ہے۔ باہر نکلنے سے پہلے جلد پر اچھی طرح سن اسکرین لوشن لگائیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadeed Loo Se Chakar Atay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadeed Loo Se Chakar Atay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.