صاف شفاف اور جھریوں سے پاک جلد کے لیے کیری کا استعمال ۔۔ جانیں کیری سے فیس ماسک بنانے کا بہترین اور آسان طریقہ

آم کی تاثیر گرم جبکہ کیری یا کچے آم کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، وٹامن سی اور دیگر بہت سے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور یہ پھل آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کے لیے بھی کئی طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں ہمیں بہت سے جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ جھریاں،جھائیاں، فائن لائنز، کیل مہاسے، ٹیننگ، چکنی جلد وغیرہ، اس کے علاوہ خشکی اور جلد کی چمک ختم ہونے جیسے مسائل شامل ہیں۔ کچا آم آپ کے ان تمام مسائل کو دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

کیری اور بیسن کا فیس ماسک:

اجزاء:

٭ کیری 3 سے 4 عدد
٭ بیسن 2 سے 3 چمچ
٭ شہد 1 چائے کا چمچ
٭ دہی 1 چمچ
٭ ہلدی پاؤڈر 1 چمچ

طریقہ کار:

٭ یہ فیس پیک بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے کیری کو پیس کر اسکا پیسٹ بنا لیں، پھر ایک پیالے میں بیسن، شہد، دہی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭ اسکے بعد اسے اپنے چہرے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر لگائیں۔ جب یہ مکمل طور پر خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو آپ ہفتے میں ایک بار لگا سکتے ہیں۔

فائدے:

اس فیس پیک کو جلد پر لگانے سے آپ کو جلد کے مردہ خلیوں سے نجات ملے گی، ساتھ ہی جلد کا رنگ بہتر ہوگا اور آپ کو نرم اور چمکدار جلد ملے گی۔ اس کے ساتھ یہ ٹیننگ، سن برن، پمپلز کو صاف کرنے میں مدد دے گا اور جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔ اس لیئے گرمی کے موسم میں اس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1323 Views   |   24 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about صاف شفاف اور جھریوں سے پاک جلد کے لیے کیری کا استعمال ۔۔ جانیں کیری سے فیس ماسک بنانے کا بہترین اور آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (صاف شفاف اور جھریوں سے پاک جلد کے لیے کیری کا استعمال ۔۔ جانیں کیری سے فیس ماسک بنانے کا بہترین اور آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.