ٹیچر نقل روکنے کے بجائے ویڈیو بناتی رہی۔۔ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاذ صفدر نے سب کو لتاڑ دیا

Maaz Safdar Ne Behen Ki Cheating Karti Video Par Kya Kaha

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں نویں جماعت کی ایک طالبہ امتحان کے دوران نقل کرتی ہوئی دکھائی گئی۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے شدید ردعمل دیا، لیکن اصل کہانی اس سے کہیں زیادہ حیران کن نکلی۔

ویڈیو کی مرکزی کردار، فریحہ، جو معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کی چھوٹی بہن ہیں، نے اس واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امتحان کے دوران موبائل ان کے پاس نہیں تھا بلکہ ایک خاتون ٹیچر نے خود ان کے ہاتھ میں موبائل دیا اور کہا: جو لکھنا ہے، دیکھ کر لکھ لو۔ حیرت انگیز طور پر وہ ٹیچر خود فریحہ کی ویڈیو بھی بنا رہی تھیں۔

جب یہ ویڈیو معاذ صفدر تک پہنچی تو انھوں نے نہ صرف اپنی بہن کو ڈانٹا بلکہ والدین کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا۔ فریحہ وی لاگ میں خاصی پریشان اور شرمندہ نظر آئیں اور بار بار یہی دہراتی رہیں کہ انھوں نے نقل کا کوئی بندوبست خود سے نہیں کیا۔

ادھر والدین نے بھی بیٹی کی حرکت پر ناراضگی ظاہر کی لیکن ساتھ ہی اسکول انتظامیہ اور متعلقہ ٹیچر پر سوالات اٹھائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر اسکول میں موبائل لانے کی اجازت نہیں ہے تو پھر فون طالبہ تک کیسے پہنچا؟ اور ویڈیو اتنی قریبی زاویے سے بنائی گئی ہے کہ صاف ظاہر ہے، مقصد محض نقل روکنا نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کرنا تھا۔

معاذ صفدر نے سخت لہجے میں بہن سے کہا: چاہے کچھ بھی ہو، نقل کبھی نہیں کرنی۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ اسکول تحقیقات کرے کہ بچوں کے پاس فون کیسے آیا، اور متعلقہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ واقعہ نہ صرف تعلیمی نظام پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ اساتذہ کے کردار پر بھی گہرا نشان چھوڑتا ہے۔ کیا بچوں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نقل کی ترغیب دینا اب عام ہوتا جا رہا ہے؟ یا ویوز کی دوڑ میں استاد بھی اب وی لاگر بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟

آپ کے خیال میں، اصل مجرم کون ہے — طالبہ، ٹیچر، یا سسٹم؟

Maaz Safdar Ne Behen Ki Cheating Karti Video Par Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maaz Safdar Ne Behen Ki Cheating Karti Video Par Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maaz Safdar Ne Behen Ki Cheating Karti Video Par Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1097 Views   |   29 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2025)

ٹیچر نقل روکنے کے بجائے ویڈیو بناتی رہی۔۔ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاذ صفدر نے سب کو لتاڑ دیا

ٹیچر نقل روکنے کے بجائے ویڈیو بناتی رہی۔۔ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاذ صفدر نے سب کو لتاڑ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹیچر نقل روکنے کے بجائے ویڈیو بناتی رہی۔۔ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاذ صفدر نے سب کو لتاڑ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔