انگور کی مختلف اقسام اور اُن کے ناقابل یقین فوائد

انگور کا اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں ذکر کیا ہے اور یہاں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جب مالک کائنات کسی چیز کا ذکر قرآن مجید میں کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی صحت کے بارے میں فرمایا گیا ہے کیونکہ قرآن ضابطہ حیات ہے اس میں جن پھلوں سبزیوں اور دیگر کھانے والی اشیاءکا ذکر کیا گیا ہے اس کا انسانی جسم ، اس کی نشوونما اور تندرستی سے تعلق ہے۔ انگور ایک مکمل غذا ہے اس میں وٹامن اے ، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم وافر مقدار میں ہے۔ درحقیقت جب انسان کو اللہ تعالیٰ کوئی بات کہتا ہے تو اس کا مطلب اسے آگاہ کرنا ہے۔

قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا ایک باغ کھجوروں کا اور دوسرا انگوروں کا ہو جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں اور اس کے علاوہ اور بھی قسم کے پھل ہوں اور اس کا بڑھاپا آ چکا ہو اس کے عیال کمزور ہوں اس طرح اللہ تمہیں نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم فکر سے کام لو اور پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یقینا متقیوں کے لئے کامرانی کا ایک مقام ہے باغ انگوروں کا، انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے۔

انگورمعدے میں تکلیف نزلہ زکام میں انتہائی مفید ہے۔
انگور مثانے کی بیماریوں کو دور کرنے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
درد دل میں انگور کا استعمال بہت کارآمد ہے اگر مریض ہر روز انگور کا استعمال کرے تو بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا۔
اگر خرابی معدہ کی شکایات ہو تو طبیعت بوجھل بوجھل سی رہتی ہے اور کھٹی ڈکاریں آتی ہیں، گیس کی شکایت بھی ہوجاتی ہے اس میں اگر دن میں دو مرتبہ انگور کا استعمال کریں تو یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔
انگور کا استعمال بالوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ گنجا پن ، بالوں کا کمزور ہونا اور خشکی میں انتہائی مفید ہے۔
مثانہ کی کمزوری میں انگور انتہائی کارگر ہے۔
اگر بچوں کے منہ میں چھالے پڑھ جائیں تو انہیں ایک چمچہ انگور کا رس صبح ، شام استعمال کرائیں تو چھالے ٹھیک ہو جائیں گے۔ ۔
انگور گردے اور مثانے کی پتھری کو زائل کرنے کے لئے اس کا رس اور سرکہ انتہائی مفید ہے۔
اگر آپ 5 تولہ انگور کا رس دن میں تین مرتبہ استعمال کریں تو پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔
پریگنیسی کے دوران اگر عورت انگور 100 گرام استعمال کرے تو اس کو چکر کمزوری کا احساس نہیں ہوتا اور پیدا ہونے والا بچہ صحت مند اور خوبصورت ہوگا۔
لیکوریا میں مبتلا خواتین روزانہ ایک چمچہ انگور کا رس اور ایک چمچہ شہد دو ٹائم استعمال کریں دس دن میں لیکوریا ختم ہو جائے گا۔ جن عورتوں کی ماہواری بند ہو یا نہ آتی ہو تو وہ ایک چمچہ انگور رس ، ایک چمچہ شہد 2 چھوہارے پیس کر مکس کر لیں دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں اس سے آپ کی ماہواری جاری ہو جائے گی۔
چہرے کی خوبصورتی کے لئے ایک چمچہ انگور کا رس ایک چمچہ شہد ایک چمچہ زیتون کا تیل ملا کر چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کریں تقریباً 20
دن کے بعد چہرہ خوبصورت ہو جائے گا۔ انگور کا سرکہ، شہد، لیموں کو ملا کر ہر روز صبح نہار منہ پانی میں حل کر کے استعمال کریں دل کے امراض میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے انگور اینٹی کینسر ہے اس سے جسم میں رسولی بنانے والے خلیے پیدا نہیں ہوتے۔ انگور کے فوائد کو دیر تک حاصل کرنے کے لئے ہم اس کو سرکہ کی شکل میں محفوظ کر سکتے ہیں اور اس کو سال ہا سال استعمال کر سکتے ہیں یہ معدے کےلئے انتہائی مفید ہے۔

کالے انگور:

میں بھر پور کیلری وٹامن سی اور وٹامن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں گلوکوز میگنیشیم اور سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچائے رکھتا ہے۔ ان میں سرفہرست ٹی بی ، کینسر، بلڈ انفیکشن کینسر کے روک تھام کے لئے اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ اموات دل کے مریضوں کی ہے۔ انگور دل کے امراض میں بہت کارآمد ہے۔
اگر آپ کے خون میں کمی واقع ہو گئی ہے یا ہیموگلوبن کم ہیں تو روزانہ 100 سے 200 گرام انگور کا جوس اور دو چمچ شہد استعمال کریں۔ 40
روز میں یہ کمی ختم ہو جائے گی۔ شوگر کے مریض بھی انگور کو استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ انگور خون میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے اور جسم کو مضبوط کرنے کے لئے اس میں آئرن پایا جاتا ہے۔
اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو روزانہ انگور استعمال کریں۔اس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہے وہ روزانہ انگور کا استعمال کریں۔
انگور میں فائبر 4 فیصد، پروٹین 1 فیصد، کیلری 3 فیصد، وٹامن K 18 فیصد،وٹامن سی 18 فیصد، تھائی مین 5 فیصد، وٹامن بی چھ 4 فیصد، پوٹاشیم 5 فیصد،کاپر 6 فیصد، میگنیشیم 2 فیصد، میگنیز 4 فیصد۔
یہ نظام انہضام کو تیز کرتا ہے یہ استمیا اور مائیگرین کے لئے انتہائی مفید ہے۔ یہ کولیسٹرول کو لیول میں رکھتا ہے۔ یہ گردے کی بیماریوں سے بچاتا ہے، یہ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔یہ دماغ کے لئے انتہائی مفید ہے یہ بریسٹ کینسر کے لئے فائدہ مند ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

سرخ انگور:

یہ دنیا میں تقریباً200 اقسام میں موجود ہیں اس میں بہت کم کیلری پائی جاتی ہے۔ اس میں B6 ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، سلینیم، میگنیشیم، فلوٹیز، یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔
سرخ انگور جلد کو تندرست و توانا رکھتا ہے یہ بیکٹیریا سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ جسم میں بہت سی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے۔ یہ وینکشنگر وائرس Vanishing Viruses کے خلاف بہترین محافظ ہے۔
اس کے بیج چہرے پر لگانے سے جلد صاف اور خوبصورت ہو جاتی ہے، یہ گردوغبار اور دھوپ کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ جلد کی بیماریوں خاص طور پر ایگزیما کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کی بنائی ہوئی چیزیں بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتی ہیں۔ یہ گردوں کی بیماریوں سے بچانے میں اور یورک ایسڈ سے محفوظ رکھنے میں انتہائی کارگر ہے۔
اگر گردے میں پتھری ہو جائے تو اس کے رس کو مسلسل استعمال کرنے سے پتھری زائل ہو جاتی ہے۔ اس کا جوس گردوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی محفوظ رہتی ہے اور نظر کی کمزوری سے نجات مل جاتی ہے۔
اس کا استعمال آپ کو الرجی سے بچاتا ہے اور خون کو صاف کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
دل کے امراض میں اس کا استعمال انتہائی کارگر ثابت ہوا ہے۔ اس کا سرکہ شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے دل کی بند شریانیں کھل جاتی ہیں۔
اس کے استعمال سے دماغ کی صلاحیتیں 200 فیصد بڑھ جاتی ہیں۔انگور کو پھلوں کی ملکہ اور جنت کا میوہ کہا گیا ہے۔

Angoor Types And Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Angoor Types And Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angoor Types And Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By M Yaseen Randhawa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9656 Views   |   10 Jul 2021
About the Author:

M Yaseen Randhawa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. M Yaseen Randhawa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

انگور کی مختلف اقسام اور اُن کے ناقابل یقین فوائد

انگور کی مختلف اقسام اور اُن کے ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگور کی مختلف اقسام اور اُن کے ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔