Chinese Surgeons Temporarily Attaching Woman Ear To Her Foot
چین کے مشرقی شہر جی نان میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی صنعتی حادثہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں جدید طب نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ فیکٹری میں کام کے دوران ایک خاتون کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آیا جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق تقریباً پانچ ماہ قبل خاتون کے بال اچانک فیکٹری کی تیز رفتار مشین میں پھنس گئے، جس کے نتیجے میں سر اور گردن کی جلد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بایاں کان مکمل طور پر کٹ کر الگ ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد خاتون کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان تو بچا لی، مگر اصل چیلنج کان کو محفوظ رکھنا تھا۔
طبی ماہرین نے فوری طور پر کان کو اس کی اصل جگہ پر لگانے کے بجائے ایک حیران کن مگر سائنسی فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر اس مرحلے پر کان کو سر پر جوڑ دیا جاتا تو خون کی نالیاں ناکام ہو سکتی تھیں۔ اسی لیے متاثرہ کان کو عارضی طور پر خاتون کے پاؤں سے جوڑ دیا گیا تاکہ خون کی روانی برقرار رہے اور کان زندہ رہ سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاؤں کی جلد نسبتاً باریک ہوتی ہے اور وہاں خون کی نالیوں کا نظام بہتر ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہٹروٹوپک گرافٹنگ کے ذریعے تقریباً 10 گھنٹے طویل پیچیدہ سرجری کی گئی، جس میں کان کو پاؤں کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
سرجری کے بعد ابتدائی دن نہایت نازک ثابت ہوئے، تاہم جیسے ہی خون کی گردش معمول پر آئی، کان کی جلد کا رنگ بھی بحال ہونے لگا۔ یوں ڈاکٹروں کو یقین ہو گیا کہ یہ غیر معمولی طریقہ کامیاب ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو مکمل بحالی میں تقریباً پانچ ماہ لگے، اس دوران اس کا بایاں کان پاؤں کے ساتھ ہی جڑا رہا۔ روزمرہ زندگی میں آسانی کے لیے وہ ڈھیلے جوتے پہنتی رہیں اور خون کی روانی بہتر رکھنے کے لیے تیز قدموں سے واک بھی جاری رکھی۔
آخرکار اکتوبر میں ماہر سرجنز کی ایک ٹیم نے ایک اور مشکل مرحلہ سر کیا اور خاتون کے بائیں کان کو اس کی اصل جگہ پر واپس لگا دیا۔ اگرچہ یہ مرحلہ بھی خاصا پیچیدہ تھا، مگر کامیاب سرجری کے بعد خاتون ایک بار پھر معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے لگی۔
یہ واقعہ نہ صرف جدید میڈیکل سائنس کی حیرت انگیز مثال ہے بلکہ انسانی عزم اور ڈاکٹرز کی مہارت کا بھی منہ بولتا ثبوت بن گیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chinese Surgeons Temporarily Attaching Woman Ear To Her Foot and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chinese Surgeons Temporarily Attaching Woman Ear To Her Foot to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.