ایک پھٹکری اور ڈھیروں فوائد، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے پھٹکری استعمال کرنے کے زبردست فوائد

پھٹکری کو کئی امراض سے نجات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی اسے پانی کو صاف کرنے کے لئے ٹینک میں بھی ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس کے کیا حیرت انگیز فوائد ہیں اور اسے کیسے استعمال کرنا ہے آیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کے بتائے ہوئے چند نسخے جان لیتے ہیں۔

پھٹکری سے کئی بیماریوں کا آسان علاج

3 سے 4 کپ پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کر کے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے اور دانے چھالے، زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔

اگر بچوں کو چوٹ لگ جائے اور خون نکلنے لگے تو زخم کو جراثیم سے پاک کرنے اور خون کو روکنے کے لئے بتایا گیا پھٹکری کا پانی چوٹ پر بہا دیں اور اس پانی میں روئی بھگو کر زخم صاف کریں۔

گرمی یا شدید سردی کی وجہ سے اگر ناک سےخون آنے لگے تو ایک روئی کو بتائے گئے پھٹکری کے پانی میں بھگو کر اسے ناک کے دونوں سوراخ پر لگائیں اس سے خون آنا بند ہو جائے گا۔

جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے کے لئے اور جھائیاں جھریاں دور کرنے کے لئے اس پانی میں روئی ڈبو کر اسے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں تو مسام بند ہو جائیں گے۔

اگر زیادہ پسینہ آتا ہے اور پریشانی کا سبب بنتا ہے تو آپ تو اس پانی کو بغلوں میں لگائیں اور اس پانی کو پورے جسم پر کسی کپڑے کی مدد سے لگائیں تو پسینہ کم آئے گا۔

Phitkari Ke Fayde By Dr Bilquis

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Phitkari Ke Fayde By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Fayde By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahid  |   In News  |   0 Comments   |   4606 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Shahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

ایک پھٹکری اور ڈھیروں فوائد، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے پھٹکری استعمال کرنے کے زبردست فوائد

ایک پھٹکری اور ڈھیروں فوائد، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے پھٹکری استعمال کرنے کے زبردست فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک پھٹکری اور ڈھیروں فوائد، جانیئے ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے پھٹکری استعمال کرنے کے زبردست فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔