لوگ پیسے دیتے ہیں تو گھر کا خرچ چلتا ہے ۔۔ سب کی مدد کرنے والے مشہور اداکار مسعود خواجہ کے آخری دن کس اذیت میں گزرے؟

اس چمکتی دھمکتی دنیا سے جانے کا کب کس کا بلاوا آ جائے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہی وجہ کے آج ہم آپکے سامنے ملک کے مشہور مذاحیہ اداکار مسعود خواجہ کی زندگی کے وہ پہلو لے کر آئے ہیں، جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

مسعود خواجہ گزشتہ روز راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ لیکن ان کی زندگی کے آخری کچھ ماہ بہت ہی تکلیف دہ گزرے۔

ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ پچھلے

4 ماہ میں ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ ہم لگا چکے ہیں۔ اب تو کچھ خاندان والے مدد کر دیتے ہیں جس سے گزر بسر ہو رہا ہے۔ اور ان کی 15 دن کی دوائی 25 ہزار روپے کی آتی ہے۔یہی نہیں گھر بھی کرائے کا ہے، بچے چھوٹے ہیں تو یہ سب اخراجات ہیں اس کے علاوہ اب تک 8 لاکھ روپے ان کے علاج پر لگ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ اپنے انتقال سے کچھ وقت پہلے دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے خوو کہا کہ میں جب سے کما رہا ہوں، اپنی کمائی پر ٹیکس دیتا ہوں تو حکومت کی یہ زمہ داری ہے کہ مجھے علاج کی سہولت فراہم کریں۔

اس کے علاوہ جو لوگ بھی پرائیویٹ، سرکاری نوکریاں کرتے ہیں انہیں علاج اور چھٹیوں کی سہولت ملتی ہے جبکہ ہم فنکاروں کو تو بیماری میں کام کرنا پڑتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں نے بیماری کے دوران بھی عمران خان اور ابرار الحق کی فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں مدد کی اپیل نہیں کرتا بس یہ کہتا ہوں کہ میرا اچھا علاج کروا دیا جائے۔

آخر میں انہوں نے یہ بھی کہ ڈالا کہ میں سب کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہا تھا تو وہی لوگ آج میری مدد کرتے ہیں ان لوگوں میں آرٹس کونسل لاہور، الحمرا لاہور کی انتظامیہ اور دیگر فنکار برادری کے لوگ شامل ہیں۔

مزید یہ کہ اب تک موجودہ حکومت میں سے مریم اورنگزیب صاحبہ کا فون آیا اور انہوں نے کہا ہم آپ کیلئے کچھ ضرور کریں گے۔

Log Paisy Dete Hain Ghar Ka Kharcha Chalta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Log Paisy Dete Hain Ghar Ka Kharcha Chalta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Log Paisy Dete Hain Ghar Ka Kharcha Chalta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   4198 Views   |   24 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لوگ پیسے دیتے ہیں تو گھر کا خرچ چلتا ہے ۔۔ سب کی مدد کرنے والے مشہور اداکار مسعود خواجہ کے آخری دن کس اذیت میں گزرے؟

لوگ پیسے دیتے ہیں تو گھر کا خرچ چلتا ہے ۔۔ سب کی مدد کرنے والے مشہور اداکار مسعود خواجہ کے آخری دن کس اذیت میں گزرے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ پیسے دیتے ہیں تو گھر کا خرچ چلتا ہے ۔۔ سب کی مدد کرنے والے مشہور اداکار مسعود خواجہ کے آخری دن کس اذیت میں گزرے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔