گلیسرین اور پیاز کا پانی 3 دن بعد بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ اداکارہ صباء فیصل اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

اداکارہ صباء فیصل اس عمر میں بھی اتنی جوان نظر آتی ہیں۔ وہ مختلف شوٹننگ وغیرہ میں ہر وقت ہی مصروف ہوتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنی جلد کا بھی بخوبی خیال رکھتی ہیں۔ کچھ روز قبل صباء ایک مارننگ شو میں آئیں جہاں وہ اپنے بیوٹی کیئر ٹپس سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:'' میں نے کبھی اپنی سکن کا خاص خیال نہیں رکھا۔ میری جلد خاندانی اچھی ہے۔ میری والدہ کی بھی اسکن اچھی تھی۔ میں ایک دن میں 3 لیٹر پانی پیتی ہوں۔ اسکن اچھا ہونے کا راز میرے لیے پانی پینا بھی ہے۔ کیونکہ زیادہ پانی پینے سے جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔ لیکن ہر کسی کی جلد پانی زیادہ پینے کی وجہ سے اچھی نہیں ہوتی کچھ لوگوں کی جلد پھٹی پھٹی بھی ہو جاتی ہے۔ ''

اپنے بیوٹی پراڈکٹس کے متعلق بتاتے ہوئے صباء نے بتایا کہ: '' جب میرے چہرے پر فائن لائنز اور جھریاں پڑنے لگیں تب میں نے اپنا خیال کرنا شروع کیا۔ ورنہ اس سے قبل مجھے کبھی ضرورت نہیں پڑتی تھی اور نہ میں کبھی شوٹننگ سے واپس گھر آ کر اپنا میک اپ صاف کرتی تھی۔ لیکن اب میں میک اپ کلینزر کا بھی استعمال کرتی ہوں۔ فیس واش اور سن بلاک کا استعمال بھی کرتی ہوں۔ ساتھ ہی میں چہرے پر جینسنز کا موائسچرائزر لگاتی ہوں۔ میں نے آج تک کوئی نائیٹ کریم کا استعمال اپنے چہرے پر نہیں کیا اور نہ مجھے وہ چیزیں سوٹ کرتی ہیں۔ میں محدود چیزیں ہی استعمال کرتی ہوں۔ ''

گھریلو ٹپس سے متعلق بتاتے ہوئے صباء نے بتایا کہ: '' میں اپنے بالوں میں مغذیات کا آئل لگاتی ہوں ساتھ ہی گلیسرین کو بھی بالوں میں لگاتی ہوں۔ شوٹننگ سے آنے کے بعد میں یہ آئل لگاتی ہوں اور پھر ہر تیسرے دن میں پیاز کے رس کی اپنے بالوں میں مالش کرتی ہوں۔ مالش کرنے کے بعد میں اپنے تولیے کو مائیکرو ویوو میں گرم کرکے بالوں میں لپیٹ لیتی ہوں۔ اس سے مجھے لگتا ہے کہ میرے بال مضبوط اور گھنے ہو رہے ہیں۔ میں روزانہ شیمپو نہیں لگاتی بلکہ ہر 3 دن بعد استعمال کرتی ہوں۔ ''

Saba Faisa Khubsoorti Barhane Ke Liye Kia Karti Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Saba Faisa Khubsoorti Barhane Ke Liye Kia Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisa Khubsoorti Barhane Ke Liye Kia Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4476 Views   |   31 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گلیسرین اور پیاز کا پانی 3 دن بعد بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ اداکارہ صباء فیصل اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

گلیسرین اور پیاز کا پانی 3 دن بعد بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ اداکارہ صباء فیصل اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلیسرین اور پیاز کا پانی 3 دن بعد بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ اداکارہ صباء فیصل اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کون سی خاص چیزیں استعمال کرتی ہیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔