گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے کان کا درد دور بھگائیں

کان کا درد انتا شدید ہوتا ہے کہ انسان تڑپ کر رہ جاتا ہے۔ اسکی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسان کو ایک بار بھی کان کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ جائے تو وہ زندگی بھر اس درد کو بھول نہیں پاتا۔

کان میں درد اکثر بخار، فلو یا سننے میں معمولی مسئلے جیسی علامات کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ بعض اوقات بیکٹیریا یا جراثیم کا حملہ کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر کر دیتے ہیں جن سے الرجی انفیکشن، زخم، پانی پڑجانا، جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ کان میں کسی چیز کا پڑجانا، گلے کے غدود کا ورم اس کے علاوہ ایسے بچے جودانت نکال رہے ہوں ان کو بھی کان میں درد ہو سکتا ہے۔

کان سے متعلق چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جن کی مدد سے اس درد کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔
نمک کی کچھ مقدار کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پھر روئی کو اس پر پھیریں، پھر اس روئی کو کان میں دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، نمک کان کے اندر موجود سیال کو کھینچ لے گا اور سوجن کم ہوجائے گی۔

سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی ہم وزن لے کر اس کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے درد میں افاقہ ہوگا۔

لہسن کی دو پوتھیاں پیس لیں اور دو چائے کے چمچ مسٹرڈ آئل میں مکس کرلیں۔ پھر اس مکسچر کو اس وقت تک گرم کریں جب تک لہسن کی رنگت ہلکی سی سیاہ نہ ہوجائے، اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکائیں، لہسن کی سن کردینے والی خاصیت درد میں افاقہ دے گی۔

رات کو سونے سے پہلے لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں، صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔

By Aqib shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6220 Views   |   23 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے کان کا درد دور بھگائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے کان کا درد دور بھگائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.